Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

شادی کرنا چاہتی ہوں میری عمرتیس سال ہے۔ اللہ کا شکر ہے پڑھی لکھی ہوں،ایم اے کیا ہوا ہے ۔کوئی بیماری نہیں،شکل وصورت بھی اچھی ہے،قریبی محلے میں ایک لڑکے کو پسند کرنے لگی ہوں،وہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی، گھروالے اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیںمیری عمر ڈھلتی جا رہی ہے۔مزاج میںچڑ چڑا پن آگیا ہے، میری مدد کیجئے۔کوئی ایسا طریقہ بتائیے کہ میری شادی ہو جائے اور میں تنہائی کے عذاب سے نکل جاﺅں۔ (ایک پریشان حال) مشورہ اچھی بات ہے۔ شادی ضرور کیجئے لیکن اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ گھر کے کاموں میں مصروف رکھیں، تنہائی بہت بری چیز ہے،اپنے والدین کو اس سلسلے میں متوجہ کریں اور اللہ تعالی سے اپنے حق میں بہتری مانگتی رہیں ۔پانچ وقت نماز کی پابندی کریںاگر آپ کے حق میں وہی لڑکا بہتر ہو گا تو اللہ اسی کا انتظام فرما دیں گے۔ ریشمی چادر پر بال پوائنٹ کا دھبہ میری ریشمی چادر پر بچوں نے بال پوائنٹ کا دھبہ ڈال دیا ہے۔ اسے بہت دھویا مگر صاف نہیں ہوا۔ مجھے بتائیے یہ دھبہ کیسے دور ہوگا؟ (بیگم ریحان، کراچی) مشورہ آپ بازار سے میتھلٹڈ سپرٹ خریدیئے۔ روئی کو سپرٹ میں بھگوکر چادر پر رکھئے۔ پھر روئی سے رگڑیئے، داغ دور ہوجائے گا۔کم سے کم دو تین بارچادر روئی سپرٹ میں بھگوکر رگڑیئے گا۔ بچہ کچھ نہیں کھاتا میرا بچہ چار سال کا ہے۔ تمام دن میں بمشکل آدھا کلو دودھ فیڈر کے ذریعے پیتا ہے اور کچھ کھاتا نہیں۔ میں اس کی وجہ سے سخت پریشان رہتی ہوں۔ اب اسے اسکول میں داخل کرایا ہے۔ ناشتے کے بغیر سکول جاتا ہے۔ ماشاءاللہ اس کی صحت ٹھیک ہے۔ طبی معائنہ کرایا تو کوئی خرابی نہیں۔ آپ مجھے بتائیے کیا کروں۔ (صائمہ اشرف۔ فیصل آباد) مشورہ :بی بی! بچوں کا یہ مسئلہ صرف آپ کا نہیں بلکہ یہ مسئلہ ہر دوسرے تیسرے گھر کا ہے۔ ہر ماں اپنے بچے سے شاکی ہے کہ وہ کچھ نہیں کھاتا پیتا۔ آپ دودھ میں سیب، کیلا یا آم ڈال کر ملک شیک بنائیے اور اسے فیڈر میں دیجئے۔ ناشتہ مختلف قسم کا بنائیے۔ صرف ڈبل روٹی کے سلائس اور جام نہ دیں۔ مثلاً چھوٹا سا پراٹھا پکادیجئے۔ آٹے میں دودھ، نمک، چینی اور گھی ملاکر گوندھ لیجئے۔ اس کی چھوٹی ٹکیاں تل کر دیجئے۔ بچے کے ا سکول میں آپ خود پھل یا سینڈوچ بناکر لے جائیے۔ بچے کی استانی سے کہیے کہ وہ دوسرے بچوں کو بھی کھلائے اور آپ کے بچے کو بھی! شہد بڑی اچھی غذا اور دوا ہے۔ ایک چمچہ شہد روزانہ اپنے بچے کوکھلانے یا دودھ میں ملاکر پلانے سے بہت فائدہ ہوگا۔ آپ جب بھی سودا لینے بازار جائیں، بچے کو ہمراہ رکھیں اور اسے بتائیں کہ کارن فلیکس اور دلیہ کھانے سے طاقت آتی ہے۔ بچے کو آہستہ آہستہ متفرق چیزوں سے متعارف کرائیے تاکہ اسے کھانے سے رغبت ہو۔ بچے کو ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں بلکہ اسے پیار سے غذا کے بارے میں بتائیے۔ جب بھی اسے کھانا کھلائیں اپنے ساتھ بٹھاکر کھلائیے۔ پہلے زمانے میں دستر خوان پر اکٹھے بیٹھ کر کھانے کا رواج تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔ اکٹھے بیٹھ کر کھانے سے برکت ہوتی تھی۔ پسند ناپسند کا سوال بھی ختم ہوجاتاتھا۔ بچے ہر چیز رغبت سے کھاتے تھے۔ آپ اس مسئلے کو سنگین نہ بنائیے، بچہ جلد کھانا رغبت سے کھانے لگے گا۔ موٹاپے سے تنگ ہوں میری عمر بیس سال اور وزن سو کلو ہے۔ کھانے پینے کی شوقین ہوں۔ صبح دو پراٹھے، دوپہر کو تین روٹیاں اور شام کو ڈیڑھ روٹی کھاتی ہوں۔ اسی باعث پھول کر کپا ہوچکی ہوں۔ ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے دوا لے کر کھائی، کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پریشان ہوکر آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ (عائشہ شاہ، اوکاڑہ) مشورہ عائشہ بی بی! ماشاءاللہ آپ کی خوراک اچھی خاصی ہے۔ دوا کھا نے سے کچھ نہیں بنے گا بلکہ تلی ہوئی چیزیں مثلاً پراٹھے، آلو کے چپس، پکوڑے اور چاول نہ کھائیے۔ صبح ناشتے سے پہلے آپ ایک پیالی گرم پانی میں ایک چمچہ شہد اور ایک لیموں کا رس ڈالیے اور چٹکی بھر کلونجی کے دانے منہ میں ڈال کر پی لیں۔ جو کا دلیہ پکا کر کھائیے۔ دوپہر کے کھانے میں سالن کے ساتھ ڈیڑھ روٹی کھائیے۔ زیادہ کھانا صحت کیلئے اچھا نہیں۔یاد رکھئے، وزن آہستہ آہستہ کم ہوگا۔ کھانے پینے میں احتیاط کیجئے اورروزانہ اہتمام سے ورزش کریں۔ ناک کا مسئلہ میرے دائیں نتھنے کی ہڈی بڑھ گئی تھی۔ آپریشن کے ایک ماہ بعد تک ٹھیک رہی پھر ڈاکٹروں کے چکر شروع ہوگئے۔ آپ یقین کریں، اتنا تھک گئی ہوں کہ آپ سے بھی گزارش ہے، مجھے کسی ڈاکٹر کا پتہ نہ لکھئے گا۔ براہ مہربانی خود کوئی دوا تجویز فرمائیے، تمام عمر دعائیں دوں گی۔ دوسری بات یہ کہ میری ابھی شادی ہوئی ہے۔ میرے خاوند تھوڑے موٹے ہیں۔ میرا دل چاہتا ہے وہ دبلے ہوجائیں۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے؟ (ک۔ش ۔کراچی) مشورہ محترمہ صاحبہ نیم کے پتے مٹھی بھر لے کر دھوئیں اور پھر ڈھائی گلاس پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر سٹین لیس سٹیل کی پتیلی میں خوب پکائیے۔ آدھا پانی رہ جائے، تو چولہا بند کردیجئے۔ چھلنی میں چھان کر گلاس میں چٹکی بھر نمک ملائیے جس طرح وضو کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے ہیں، اسی طرح ناک میں پانی ڈالئے۔ پانی ذرا نیم گرم ہو۔ رات کو سوتے وقت یہی عمل کیجئے۔ تین ہفتہ مسلسل کرنے سے ناک کے غدود کا ورم ختم ہوجائیگا۔ نیم کے بہت فوائد ہیں۔ آپ اس ٹوٹکے کو معمولی نہ جانئے۔تین ہفتے بعد دوبارہ خط کے ذریعے رابطہ کیجئے۔ دوسرے سوال کا جواب یہ ہے ۔ آپ کے خاوند کھانے پینے میں تھوڑا سا اعتدال رکھیں۔ گوشت اور تلی ہوئی چیزیں زیادہ نہ کھائیں۔ کام کاج میں زیادہ سے زیادہ دل لگائیں، روزانہ تقریبا 30 منٹ ورزش کریںوہ خود بخود چند دنوں میںدبلے ہوجائینگے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 609 reviews.