ایڈیٹر صاحب السلام علیکم!
عبقری نومبر2009ءصفحہ نمبر23پر سکھ حکیم کا نایاب نسخہ شائع ہوا میں نے بنایا اور بانٹاجس کے درج ذیل فوائد سامنے آئے پہلے تو میں نے اپنی بھابی کو دیا ان کے گھٹنوں میں درد تھا۔ سجدے سے اٹھتے وقت درد ہوتا تھا۔ وہ درد ختم ہوگیا پھر ہماری دکان کے ساتھ ٹریکٹر پارٹس کی دکان پر ایک آدمی کام کرتا ہے جو ٹریکٹر کے پھالے اٹھا کر صبح کو دکان کے آگے لگاتا ہے اور شام کو اندر رکھتا ہے وہ ایک دن کہنے لگاکہ بھائی کمر میں بڑا درد ہوتا ہے۔ جھکتا ہوں تو جھکا نہیں جاتا ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تمہارے مہرے ہل گئے ہیں ۔میں نے یہ نسخہ اس کو پینے کیلئے دیااور مالش کا بھی کہا۔ خیر بات آئی گئی ہوگئی میری عادت نہیں کہ کچھ مدد کرکے اس سے دوبارہ اس کا تذکرہ کروں خیر کوئی پندرہ دن بعد جب وہ دکان کے اندر ہاتھ ملا کر گیا اور میں نے اسے کام کرتے دیکھا میں سمجھ گیا اسے فائدہ ہوا ہے۔ اس کے کام کرنے سے پتہ چل رہا تھا۔ میری والدہ کے سر میں دو تین دانے تھے جو عرصہ چار سال سے تھے وہ اکثر ان کا علاج کرواتی رہتی تھیں لیکن وہ دانے نہیں جاتے تھے۔ دوبارہ آجاتے تھے۔
ایک دن اچانک امی نے وہ تیل بالوں میں لگالیا انہیں کچھ آرام آیا انہوں نے یہ تیل دو تین دفعہ مزید لگایا اب وہ دانے ڈھونڈنے سے نہیں ملتے۔کندھوں اور جسم کی مالش کرنے کے بعد نہانے سے جسم تروتازہ ہوجاتا ہے جلد کی مالش سے وہ بھی ٹھیک ہوگئی ۔ یہ ساری میرے سامنے کی باتیں ہیں۔
قارئین کی سہولت کے پیش نظر نسخہ درج ذیل ہے:
ھو الشافی: کھٹہ تلخ‘پھٹکڑی سرخ‘آنبہ ہلدی‘السی ہر ایک 100گرام سب کو کوٹ چھان کراس میں ایک کلو خالص تل کاتیل ڈال کر بالکل ہلکی بلکہ نہایت ہلکی آنچ میں جلائیں دو دن تک جلاتے رہیںجب پانی جل جائے تو اتارکر اس میں50گرام رتن جوت ڈال کر3دن رکھ چھوڑیں۔رتن جوت گرم گرم تیل میںڈالیں۔ 3دن کے بعد چھان کر محفوظ کرلیں‘اب کراماتی تیل تیار ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 608
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں