نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جو مسلمانوں کے سکھ دکھ کا خیال نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔
آج کل مسلمان معاشی بدحالی پریشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلاءہیں جس کی اصل وجہ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے دوری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں ہر طرح کی مشکلات کا حل موجود ہے اور آج بھی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقتا رابطہ رکھتے ہیں وہ خوشحالی اور سکون کی زندگی گزارتے ہیں۔ حدیث شریف کے مفہوم میں ہے کہ دو کلمات جو زبان پر بہت ہلکے میزان میں بہت وزنی اور اللہ کو بہت محبوب ہیں، وہ کلمات یہ ہیں۔
سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ ط
3 مرتبہ اول و آخر درود شریف کے ساتھ روزانہ یہ کلمات 2000-1000-100 یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ پڑھیں
ایک اور حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ ساری کائنات کو ان کلمات کے سبب رزق دیتے ہیں۔
اگر ہوسکے تو ایک تسبیح (100 مرتبہ) استغفر اللہ اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث شریف کا مفہوم ہے جو استغفار ہمیشہ کرتا ہے چھوڑتا نہیں ہے یعنی ناغہ نہیں کرتا اللہ تعالی اسے ہر تنگی سے نکالتا ہے، ہر غم سے اس کو چھڑاتا ہے۔ رزق ایسا دیتا ہے کہ اس کے خیال میں بھی نہیں ہوتا کہ ادھر سے بھی رزق آسکتا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں درود شریف کے ساتھ یہ بھی پڑھ لیا کریں۔بسم اللہ الرحمن الرحیم
یاوجہ اللہ یا وجہ النبی۔۔۔ (3 مرتبہ صبح، 3 مرتبہ شام)
صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ (3 مرتبہ صبح، 3 مرتبہ شام)
اگر ایک ایک تسبیح (100مرتبہ) ہوجائے تو اچھا ہے، اگر نہ ہوسکے تو تین دفعہ نہ چھوڑیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حدیث شریف کے مفہوم میں ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا ہے تو آپ پانچ روپے یا ایک ہی روپیہ حسب توفیق روزانہ صدقہ کریں جیسے آپ کے دل میں آئے۔ صدقہ سے دعا بھی جلدی قبول ہوتی ہے۔
تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ ان کلمات کا ورد اپنے روزمرہ کے معمولات میں کثرت سے کریں تاکہ ہماری تمام معاشی مشکلات، پریشانیوں اور مصیبتوں کا خاتمہ ہو۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 602
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں