Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورہ فاتحہ کے محیر العقول انکشا فات (میاں نوید احمد رضا)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے ملفوظات میں نقل ہوا ہے کہ سورة فاتحہ کی سات آیات ہیں اور ہر انسان کے جسم کے سات بڑے عضو ہیں۔ پس جو سورة فاتحہ پڑھے گا اس کے ساتوں عضو دوزخ سے محفوظ رہیں گے۔ الحمد کے پانچ حروف ہیں اور دن رات میں نمازوں کی تعداد بھی پانچ ہے جو الحمد پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ پانچوں نمازوں میں جو قصور سرزد ہوگیا ہوگا اس کو اپنے فضل و کرم سے معاف فرمائیں گے۔ اسی طرح اللہ کے تین اور الحمد کے پانچ حروف ملاکر کل آٹھ حروف ہوتے ہیں الحمد للہ کا ورد رکھنے والے کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ رب العلمین کے دس حروف ہیں۔ اگر الحمد للہ کے آٹھ حروف ملاکر پڑھے جائیں تو کل اٹھار ہوتے ہیں اور اس کے پڑھنے والے کو اٹھارہ ہزار نیکیاں ملتی ہیں۔ الرحمن کے چھ حروف اٹھارہ میں ملانے سے 24 ہیں۔ جو شخص اس پورے کلمے کو ہر ایک گھڑی میں 24 مرتبہ پڑھے گا، اس کے تمام صغیرہ گناہ معاف ہوجائیں گے۔ الرحیم کے چھ حروف اگر ان میں شامل کرلئے جائیں تو کل 30 حروف بنتے ہیں۔ حق تعالیٰ نے پل صراط کی مسافت تیس ہزار برس رکھی ہے ان حروف کا بکثرت پڑھنے والا پل صراط سے تیس لمحوں میں گزر جائیگا۔ (مَالِکِ یَومَ الدِّینِ) کے 12 حروف اگر ان میں شامل کرلئے جائیں تو کل 42 حروف بنیں گے۔ ان کا پڑھنا سال بھر کی خطاﺅں سے نجات دلاتا ہے۔ ایاک نعبد کے آٹھ حروف بھی اگر شامل کرلیں تو کل حروف 50 بنیں گے۔ قیامت کا دن پچاس ہزار برس کے برابر ہوگا۔ ان کلمات کے پڑھنے والے کو اس دن کی عدالت پچاس لمحوں کے برابر محسوس ہوگی۔ (وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ ) میں گیارہ حروف ہیں اگر ان حروف کو بھی شامل کرلیں تو 61 حروف بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں61بڑے دریاپیدا کئے ہیں۔ ان 61 حروف کا ورد رکھنے والا یہ سعادت پائے گا کہ ان دریاﺅں کے ایک ایک قطرے کے برابر اسے نیکیاں عطاءہوں گی اور اتنے ہی اس کے گناہ دھل جائیں گے۔ اگر (اھدنا الصراط المستقیم) کے 19 حروف 61 میں ملالئے جائیں تو کل حروف 80 بنیں گے اور شرابی پر جو حد جاری ہوتی ہے اس کی تعداد اسی کوڑے ہیں۔ جو ان 80 حروف کا ورد رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو شراب کی حد سے یعنی شراب نوشی کی برائی سے محفوظ رکھیں گے۔ نہ وہ شراب پئے گا اور نہ ہی حد کا سزاوار ہوگا۔ (صِرَاطَ الَّذِینَ اَنعَمتَ عَلَیہِم غَیرِ المَغضُوبِ عَلَیہِم وَلَاالضَّآلِّینَ) میں 44 حروف ہیں اگران میںمذکورہ 80 حروف شامل کرلیں تو کل 124 حروف بنتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے دنیا میں کل ایک لاکھ 24 ہزار انبیاءمبعوث فرمائے ہیں جو ان کلمات کو یعنی پوری سورة کو پڑھے گا اس کو تمام انبیاءکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق ہوگی۔ ایک بار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے تین مرتبہ سورة فاتحہ تین مرتبہ سورة اخلاص اور تین مرتبہ معوذ تین پڑھ لیں وہ موت کے سوا ہر چیز سے امن میں رہے گا۔ جائز مراد کے لئے کامیاب عمل اگر کسی کی کوئی ایسی جائز مراد جو پوری نہ ہوتی ہو تو وہ ہر نماز کے بعد مسجد میں سر رکھ کر (خواتین گھر میں) سورة فاتحہ اس طریقے سے پڑھیں جب اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ پر پہنچیں تو اس کا اکیس مرتبہ تکرار کریں پھر سورة فاتحہ مکمل کرکے سجدہ سے سر اٹھائیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کے لئے دعا مانگیں اللہ تعالیٰ آپ کی تمام جائز دلی مرادیں بہت جلد پوری کردیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 598 reviews.