شربت بادام
مغز بادام 250 گرام، تخم الائچی خورد 5 تولہ، کشتہ چاندی 5 ماشہ، عرق روح کیوڑہ 250mlبوتل، کشتہ فولاد 5 تولہ، شہد چھوٹی 250 گرام، سرکہ انگوری 5 تولہ ، چینی 1 کلو، گائے کا دودھ 1/2کلو۔
ترکیب
: مغز بادام کو رات کے وقت پانی میں بھگو دیں صبح کے وقت چھلکا اتار کر خوب رگڑائی کریں۔ ٹھنڈائی بناتے وقت پانی استعمال نہ کریں بلکہ گائے کے دودھ کو پہلے تیار کرلیں۔ تیاری اس طرح کریں۔ گائے کے دودھ کو آگ پر رکھیں جب ابلنے لگے تو اس میں سرکہ انگوری ڈال دیں دودھ پھٹ جائے گا اس کو اتار کر صاف کرلیں صاف دودھ کے ساتھ بادام کی ٹھنڈائی تیار کریں پانی ہر گز استعمال نہ کریں تمام دودھ کو استعمال کریں پھر چینی ڈال کر آگ پر پکائیں دوسری طرف شہد اور کشتہ فولاد یک جان کرلیں جب پک جائے تو تمام چیزیں اس میں ڈال دیں مثلاً شہد اور کشتہ فولاد کشتہ چاندی روح کیوڑہ اور تخم الائچی سب چیزیں ڈال کر خوب ملائیں پس شربت تیار ہو گیا۔ (صفحہ نمبر 234)
شربت دلشاد
خس250 گرام، گلاب کے پھول تازہ 500گرام، برادہ صندل 125 گرام، خورد 5 تولہ ، بالچھڑ 125 گرام، چینی 5 کلو سب چیزوں کا عرق نکال لیں۔ اب اس میں چینی ملا کر شربت پکائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں شربت تیار ہے اب اسی میں 250 گرام ربیل کے پھول ملا دیں اور دم پررکھ دیں۔ پھر بوتلیں بھرلیں۔ یہ نسخہ چھ بوتلوں کے لئے ہے۔
برائے جگر گرمی
ابرک سیاہ ، الائچی خورد 15 گرام، قلمی شورہ 50 گرام، مصری 250 گرام پہلے ابرک سیاہ کو پانی میں بالکل صاف کرلیں اس کے بعد خشک کر کے باقی چیزوں کا بھی سفوف بنا کر ملا دیں۔خوراک: 6 ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ یا پانی۔ (صفحہ نمبر238)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 589
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں