Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبے سے درجنوں بیماریوں کا علاج (پروفیسر جاوید چشتی)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

موجودہ زمانے میں امریکہ اور یورپ کے چوٹی کے سائنسدان، ڈاکٹر اور پڑھے لکھے لوگ مراقبے سے مستفید ہورہے ہیں۔ بہت سے ڈاکٹروں نے اپنے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے مراقبہ ضروری قرار دیا۔ سائنسدانوں نے سائنسی آلات (Electroneco- phalograph) وغیرہ کے ذریعے ذہن پر تجربات اور تحقیق کے بعد ثابت کیا ہے کہ صرف 15 سے 20 منٹ مراقبہ کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ .1تھکن، ٹینشن، اعصابی دباﺅ (Stress) اور Depression کا خاتمہ۔ .2بلڈ پریشر کنٹرول اور گیس کے امراض سے نجات۔ .3دوسری تمام بیماریوں میں ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ مراقبہ کرنے سے بیماری سے شفا ءکی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔ .4بیماری شروع ہونے سے پہلے بچاﺅ کے لئے مراقبہ انتہائی مفید پایا گیا ہے۔ .5مراقبہ سے ذہن کی لہروں کی فریکونسی 40 چکر فی سیکنڈ سے کم ہوکر 7 چکر فی سیکنڈ تک آجاتی ہے۔ جس سے سکون اور اطمینان قلب اور اس کے نتیجے میں ذہنی قوت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ .6ذہنی قوت کے بڑھ جانے سے ہر قسم کے کاروبار، لین دین اور سروس وغیرہ میں بہتری اور ترقی کا راستہ کھل جاتا ہے۔ .7ذہنی سکون کی وجہ سے گھریلو زندگی اور بچوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے زندگی پرمسرت ہوجاتی ہے۔ .8نفسیاتی مسائل مثلاً دکھ، پریشانی، غصہ، نفرت، جلنا، کڑھنا، منتشر خیالی، ڈر، خوف، وہم اور اندیشوں وغیرہ سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ .9طالب علم اگر مراقبہ کریں تو ذہنی قوت بڑھ جانے سے وہ دوسروں سے آگے نکل جاتے ہیں۔ .10انسان کے اندر پروردگار عالم نے بے شمار ظاہری اور خفیہ طاقتیں رکھی ہیں، جن کی بیشتر تعداد غیر استعمال شدہ ہے۔ اسی لئے سائنسدان بیان کررہے ہیں کہ انسان اپنے دماغ کا صرف 5 سے 7 فیصد حصہ استعمال کررہا ہے اور سب سے زیادہ استعمال کرنے والا جینئس بھی 10 فیصد سے زیادہ استعمال نہیں کرسکتا۔ مراقبے کے ذریعے ذہن کی قوتیں زیادہ تعداد میں اور موثر انداز میں کام کرنا شروع کردیتی ہیں۔ صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ سائنس نے جو دریافت کیا ہے، سچ ہے۔ ہم ان باتوں کو صدیوں سے جانتے ہیں لیکن جو بات سائنس نہیں جان سکتی یہ مراقبہ کے ساتھ استخارہ سے ہر دعا چاہے صحت و دولت کی یا کسی اور چیز کی، رب کریم پوری فرماتے ہیں اور یہ تو معمولی باتیں ہیں۔ مالکوں کے مالک، شہنشاہوں کے شہنشاہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات اقدس تک رسائی بھی مراقبے سے ہی ہوتی ہے۔ ہمارے ہادی برحق حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک گھنٹے کا تفکر (مراقبہ) 70 سال کی عبادت سے افضل ہے“۔ کیا ہم یہ امید نہیں کرسکتے کہ رب العزت کی بارگاہ رحمت سے اس عمل پر کن فیکون کا اطلاق ہوگا؟ مراقبہ اعلیٰ ترین دعا ہے۔ اس سے ہر بگڑی تقدیر سنورتی ہے۔ زندگی کے ہر مسئلے کا حل مراقبے میں موجود ہے۔ اپنے ہی من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن کسی زمانے میں مراقبے کے گہرے راز عام لوگوں پر افشاںکرنا ایک روحانی جرم تھا۔ پچھلے تقریباً 250 سال میں سائنس کی مسلسل تحقیقات کے بعد اب یورپ و امریکہ میں سینکڑوں کتابیں اس موضوع پر لکھی جاچکی ہیں۔ اب ہر خاص و عام اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ مینا فزیکل سائنسدانوں نے کئی قسم کے غیر مذہبی مراقبے بھی عام کردیئے ہیں۔ البتہ راقم الحروف کا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ آپ مراقبے کو سائنسی طور پر ضرور پڑھیں اور سمجھیں لیکن جب عملی فائدہ حاصل کرنا ہو تو دنیاوی مقاصد والا مراقبہ بھی مذہبی طریقہ یعنی نفی، اثبات، استخارہ اور دعا کے ساتھ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 588 reviews.