کمزوری اور دبلے پن کا علاج
اگر آپ کا جسم حد سے زیادہ دبلا پتلا ہے یا آپ نقاہت‘ کمزوری اور سستی کا شکار ہیں تو روزانہ ایک عدد میٹھا سیب باریک کاٹ کر قاشیں بنالیں اور کسی چھلنی یا ململ کے کپڑے سے ڈھک کر کھلے آسمان تلے رکھ دیں۔ صبح دودھ کے ساتھ اسی سیب کا ناشتہ کرلیں۔ صرف ایک ماہ میں آپ بالکل تندرست اور سمارٹ ہوجائیں گے۔
دل کی مضبوطی
اگر دل کمزور ہو اور دل میں طاقت محسوس نہ ہوتی ہو تو اپنے دل کو قوت فراہم کرنے کیلئے سیب کھایا کریں۔ دل کو طاقت میسر آئے گی۔
دماغ کی قوت
سیب میں موجود غذائی اجزاءدماغ کو قوت فراہم کرتے ہیں کیونکہ دوسرے پھلو ں کی نسبت اس میں فولاد اور فاسفورس کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اور فاسفورس دماغ کی قوت کو بہت تیزی سے بڑھاتا ہے۔
اختلاج قلب
اگر اختلاج قلب کا مرض لاحق ہوجائے تو سیب کا استعمال اس گھبراہٹ اور وحشت کو دور کرتا ہے اور انسان کو تقویت محسوس ہوتی ہے۔ اختلاج قلب کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ سیب کو روزانہ اپنی غذاءکا حصہ بنائیں۔
جگر کا فعل
آج کل جگر کی بیماریوں نے بہت خطرناک صورت حال اختیار کرلی ہے اگر جگر کا فعل درست نہ ہو تو ہیپاٹائٹس اے اور بی کا مرض لاحق ہوجاتا ہے جس سے خدانخواستہ مریض کی جان بھی جاسکتی ہے اس لیے جگر کے فعل کو صحیح رکھنے کیلئے روزانہ ایک سیب ضرور کھائیں کیونکہ سیب جگر کے فعل کو درست رکھنے کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔
ہائی بلڈپریشر
آج کل ہر گھر میں کوئی نہ کوئی ہائی بلڈپریشر کا مریض موجود ہے اور ہر گھرانہ ہی اس مرض کے ہاتھوں پریشان ہے۔ سیب ایک ایسا پھل ہے جس میں کچھ مخصوص معدنی نمکیات پائے جاتے ہیں جن میں سوڈیم کافی کم ہوتا ہے۔ اس لیے بلڈپریشر بڑھنے کے بجائے نارمل رہتا ہے اور سیب میں پایا جانے والا ایک خاص جزو ”پیکٹن“ بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے۔
کولیسٹرول کی زیادتی سے حفاظت
سیب انسانی جسم کو کولسٹرول کی زیادتی سے محفوظ رکھتا ہے کیونکہ سیب کے اندرونی مواد میں پایا جانے ولا جزو ”پیکٹن“ ایک قسم کا کاربوہائیڈریٹ ہوتا ہے جو انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو بہت کم کردیتا ہے۔ اس طرح آپ ہر فکر سے بے نیاز ہوکر سیب کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکتی ہیں۔ نیز موٹے افراد دل اور ہائی بلڈپریشر کے مریض بھی بے فکر ہوکر سیب کا استعمال کرسکتے ہیں۔
سیب اور نظام ہاضمہ
سیب سے نظام ہاضمہ پر کسی قسم کا بوجھ نہیں پڑتا ہے۔ اکثر اوقات مقوی اور اعلیٰ و عمدہ غذائیں زدوہضم نہیں ہوتیں جس سے معدہ پر گرانی اور بوجھ محسوس ہوتا ہے مگر سیب بہت جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔ سیب میں تیزابیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور اس کی یہی خوبی ہے کہ یہ بہت تیزی سے ہضم ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ پر بھاری نہیں ہوتا۔
جلد کے امراض
سیب کو چہرے کی جلد کیلئے بھی اکسیر کا درجہ دیا جاتا ہے۔ سیب کو کچل کر براہ راست چہرے پر لگانے سے چہرے کی جلد تروتازہ‘ شاداب اور شگفتہ ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیب کا غذا میں استعمال بھی چہرے کی جلد پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
تازہ خون کی افزائش
سیب نہ صرف انسانی جسم میں موجود پرانے خون کو صاف کرکے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے بلکہ سیب کھانے سے انسانی جسم میں نیا اور تازہ خون پیدا ہوتا ہے جو پورے انسانی جسم کیلئے ضروری اور مفید ترین عمل ہے۔
قبض کشا
اگر قبض کی شکایت لاحق ہوجائے تومعالج اسے دور کرنے کیلئے سیب کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ سیب میں ریشے یا بھوک کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو قبض کے مرض کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
چھوٹے بچوں کیلئے
چھ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو میٹھے سیب کا ایک دو پھانکوں کا رس پلانے سے ان کی تندرستی میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔
دانت نکالنا
اگر چھوٹے بچے دانت نکال رہے ہوں تو تازہ سیب کی ایک قاش کو چوسنے سے بچوں کے مسوڑھوں کی تکلیف دور ہوجاتی ہے اور ان کے دانت باآسانی نکل آتے ہیں۔
سیب کی تاثیر
سیب کی تاثیر شیریں اور گرم تر ہے۔
گردوں کیلئے
سیب کا استعمال گردوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ سیب کے چھلکے اور گودے دونوں میں بہت طاقت ہوتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 581
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں