کسی بادشاہ کا وزیر بڑا ہوشیار اور عقلمند تھا۔ اچانک وہ بادشاہ کی ملازمت چھوڑ کر اللہ کی عبادت میں مشغول ہوگیا۔ ایک دن بادشاہ اس کے پاس گیا اور اس سے پوچھا، تم نے میری ملازمت کیوں چھوڑ دی۔ اس نے کہا، پانچ باتوں کی وجہ سے میں نے آپ کی ملازمت چھوڑ دی۔ بادشاہ نے ان باتوں کے بارے میں پوچھا تو وزیر نے کہاپہلی بات تو یہ ہے کہ آپ بیٹھے رہتے تھے اور میں آپ کی بارگاہ میں کھڑا رہتا تھا، اب اللہ تعالیٰ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں تو کھڑے ہوکر بھی عبادت کرسکتا ہوں اور بیٹھ کر بھی۔نماز کھڑے ہوکر پڑھی جاتی ہے اور اس میںبیٹھنے کا بھی حکم ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ تو بیٹھے کھاتے رہتے تھے اور میں کھڑا ہوکر آپ کو دیکھتا رہتا تھا مگر اب مجھے ایسا رازق مل گیا ہے جو مجھے کھلاتا ہے اور خود کھانے سے بے نیاز ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ آپ سوتے رہتے تھے اور میں آپ کا پہرہ دیا کرتا تھا اب میں ایسے بادشاہ کا غلام ہوگیا ہوں کہ خود میں سوتا ہوں اور وہ میری نگہبانی کرتا ہے۔ چوتھی بات یہ ہے میں ڈرتا تھا آپ فوت ہوگئے تو آپ کے دشمن مجھے تکلیف دیں گے۔ اب میں ایسی ذات کی خدمت میں ہوں جو سدا قائم رہے گی اور اب مجھے کسی کا خوف نہیں۔ پانچویں بات یہ ہے کہ میں ڈرتا رہتا تھا کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی تو آپ معاف نہیں کریں گے مگر اب ایسا رحم دل مالک مل گیاہے کہ دن میں سو مرتبہ گناہ کرنے کے بعد بھی توبہ کرنے والوں کو بخش دیتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 567
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں