Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اِدھر طوفان آتا، اُدھر لاش ملتی (محمد اسلم صاحب، لاہور)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

یہ ان دنوں کی بات ہے جب وسطی ایشیاءکے ممالک کی جنوبی ایشیاءکے ممالک کے ساتھ خوب تجارت ہوتی تھی۔ وسطی ایشیاءکے عرب ممالک سے تاجر قافلے ہندوستان اور آس پاس کے علاقوں اور جزیروں میں جاتے اور خرید و فروخت کرتے۔انہی دنوں مراکش سے ایک قافلہ مالدیپ کیلئے روانہ ہوا۔ اس میں مراکش کا ایک نوجوان بھی سیر و سیاحت اور تجارت کی غرض سے شامل تھا (مالدیپ سمندر کے بیچ ایک جزیرہ ہے) جب قافلہ وہاں پہنچا تو اس نوجوان نے رات بسر کرنے کیلئے ایک گھر میں پناہ لی۔ کیا دیکھا کہ اس گھر کی بڑھیا نہایت پریشان اور فکر مند ہے۔ نوجوان نے بڑھیا سے پریشانی کی وجہ دریافت کرنے پر بڑھیا نے بتایا کہ یہاں رہنے والوں پر سمندر کی طرف سے مہینے میں ایک مرتبہ سخت طوفان آتا ہے جس سے بچاﺅ کے لئے جزیرے کی رہنے والی کسی کنواری لڑکی کو سجاسنوار کر ساحل سمندر پر واقع ایک مندر میں رات کو بٹھاکر طوفان کی نذر کردیا جاتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو وہ طوفان ساری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور صبح لڑکی کی لاش ملتی ہے اور اس دفعہ بھیجی جانے والی لڑکی میری بیٹی ہے۔ بدقسمتی سے کل طوفان کی تاریخ ہے اور میں اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے کچھ بھی نہیں کرسکتی۔ نوجوان نے سارا ماجرا سن کر بڑھیا کو تسلی دی۔ اگلے دن راجہ کے خادم لڑکی کو پہنائے جانے والے کپڑے اور زیورات دیکر چلے گئے کہ لڑکی شام تک تیار ہو۔ نوجوان نے بڑھیا سے کپڑے وغیرہ لیکر خود پہن لئے۔ شام کو راجہ کے آدمی نوجوان ہی کو ڈولی میں بٹھاکر لے گئے اور مندر میں چھوڑ آئے۔ نوجوان نے زمین پر آیت الکرسی کا حصار بنادیا اور پھر روز کی متعین کردہ منزل پڑھنا شروع کردی۔ شام کے قریب سمندر میں ہلچل ہوئی اور رات کی تاریکی بڑھنے کے ساتھ ساتھ سمندر میں طوفان بھی تند و تیز ہوتا گیا اور ساحل کی طرف بڑھتا گیا۔ آدھی رات کے قریب چیخ و پکار بھی شروع ہوگئی۔ سمندر میں خوب طغیانی مچی ہوئی تھی اور طوفان ساحل کی طرف خوب شور کے ساتھ بڑھ رہا تھا۔ لیکن نوجوان نے ہمت اور ثابت قدمی سے آیت الکرسی کا ورد جاری رکھا۔ اسے محسوس ہوا کہ سمندر میں اٹھنے والا طوفان درحقیقت کسی اور وجہ سے ہے کیونکہ ایک بہت بڑی بلا اس کی طرف آرہی تھی لیکن وہ نوجوان آیات قرآنی بلند آواز سے پڑھتا گیا اور بلا کی طرف پھونک مارتا رہا۔ بالآخر سمندر میں آگ لگ گئی اور تھوڑی دیر بعد خود ہی بجھ گئی۔ آگ بجھنے کے بعد طوفان تھم گیا اور سمندر پرسکون ہوگیا۔ اس نوجوان نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اس قبیح رسم کے خاتمے کیلئے اس کو استعمال کیا۔ اس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اخلاص نیت سے قربانی دی اور بطور امتی پوری امت کا خیال کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام کی برکت سے اس کی حفاظت فرمائی اور طاغوتی طاقتوں پر اسے غالب اور قوی کردیا کیونکہ سمندر میں اٹھنے والے طوفان کا سبب دراصل ایک جن (دیو) تھا جو برائی کی خاطر پورے سمندر میں تہلکہ مچادیتا تھا۔ اگلے دن اس بات کا لوگوں میں چرچا ہوا اور انہوں نے نوجوان کی بات کو پرکھنے کیلئے اگلے مہینے کی خاص تاریخ تک اسے ٹھہرائے رکھا لیکن جب وہ طوفان واقعی نہ آیا تو انہیں اس بات کا یقین ہوگیا اور بہت سے لوگ یہ دیکھ کر مسلمان ہوگئے۔ اسلام اس جزیرے میں پھیلا اور یوں یہ نوجوان اس جزیرے کے لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 502 reviews.