مراقبے سے علاج
مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔
سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ”آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
نورانی مراقبہ سے فیض پانے والے
السلام علیکم ایڈیٹر صاحب !
مادیت کے اس دور میں جہاں ہر شخص نوٹ چھاپنے اور اپنے کاروبار کو چمکانے کی فکر میں شب و روز مصروف عمل ہے۔ آپ کے رسالہ ماہنامہ عبقری کو پہلی بار پڑھا بہت لطف آیا اور دل سے دعا نکلی کہ افراتفری کے اس دور میں بھی ایسے افراد اس دنیا میں موجود ہیں جو اپنی زندگی کو شب و روز دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کیے ہوئے ہیں جن کے شب وروز دکھی انسانیت کی کامیابی اور راحت کی فکر میں گزرتے ہیں بہت عرصہ سے گھریلو الجھنوں، ذہنی دبائو، بے چینی، بے خوابی کا اتنا شکار تھا کہ روزانہ سکون کی گولیاں استعمال کرتا تو نیند آتی۔ مراقبہ کے نورانی فائدوں کو اس رسالہ میں پڑھا دل سے آواز آئی میری مشکلات کا حل اس عمل میں پوشیدہ ہے یقین جانیے چند دنوں کے مسلسل مراقبے سے دل کو سکون بے خوابی سے نجات اور گھریلو مسائل ایسے حل ہونے لگے جن کو میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ بس آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور قارئین کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اپنے مسائل اور پریشانیوں کا حل چاہتے ہیں تو سچے دل سے اللہ کی یاد کیلئے اپنے اوقات کو فارغ کریں اور مراقبے کے نورانی عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنا کر اپنی دنیا و آخرت سنواریں۔ ( محمدشاہد، میلسی)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 499
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں