Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

سوال:م کا خط آیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ یہاں سٹور میں جو چیزیں ملتی ہیں ان پر کورین زبان میں ترجمہ کرکے نام لکھا ہوتا ہے۔ کوئی چیز سامنے پڑی ہو تو ہم اٹھا کر اس کا نام پوچھ لیتے ہیں۔ عموماً پیک چیزیں ملتی ہیں۔ جب سے پاکستان سے جنوبی کوریا آئی ہوں۔ قبض اور بواسیر کا مسئلہ ہے۔ مسوڑھوں کی وجہ سے بھی پریشان ہوں۔مسوڑھوں سے خون آتا ہے۔ مجھے پانی کے علاج کے بارے میں بھی ضرور بتائیے۔ عبقری ہم نے ابھی لینا شروع کیا ہے۔ آپ کی روحانی محفل سب کے لئے بے حد مفید ثابت ہورہی ہے۔ مشورہ: ”پانی سے علاج“ کا طریقہ بہت پرانا ہے۔ جاپان کے مریضوں کی ایک تنظیم نے اس کی افادیت کے پیش نظر اسے عام کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سادہ قدرتی علاج میں سردرد، بلڈپریشر، بے خوابی، جوڑوں کا درد، فالج، موٹاپا، تیزابیت، پیچش، قبض، بواسیر، آنکھوں کے امراض اور دوسری بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے صبح اٹھنے کے بعد برش کرنے سے پہلے آپ چار بڑے گلاس پانی پینا شروع کیجئے۔ پانی پینے کے بعد پون گھنٹہ کچھ نہ کھائیے۔ دانتوں کو برش کرسکتے ہیں۔ ناشتہ کے دو گھنٹہ بعد پانی پیا جائے۔ دوپہر کو کھانا کھانے کے دو گھنٹہ بعد پانی پیجئے، اسی طرح رات کو۔ ابتداءمیں آپ ایک یا دو گلاس پانی پی سکتے ہیں۔ آہستہ آہستہ اسے بڑھاکر چار گلاس کیجئے۔ شروع کے تین چار دن آپ کو پیشاب زیادہ آئے گا۔ اس کے بعد معمول پر رہے گا۔ یہ سادہ طریقہ علاج ہے۔ اس سے شوگر، بلڈپریشر ایک ماہ میں تقریباً ٹھیک ہوجائے گا اور قبض دس بارہ دن میں ختم ہوجائے گی۔ آپ کے پاس سوا کلو پانی کی بوتل ہو تو آپ ناپ کر بھی پی سکتی ہیں۔ چھوٹے گلاس ناپ کر نہ لیں۔ بلکہ بڑا گلاس بھر کر پیجئے۔ پانی کے استعمال سے قبض، بواسیر اور گھٹنوں کا درد ٹھیک ہوجائے گا۔ ہر نماز سے پہلے مسواک ضرور کریں۔ شہد میں ذرا سا نمک ملاکر مسوڑھوں پر ملئے۔ اس سے فائدہ ہوگا۔ یادداشت کمزور ہے سوال:میں پہلے جو سبق پڑھتی تھی یاد رہتا تھا اور اب پڑھ کر سب کچھ بھول جاتی ہوں۔ میٹرک کا امتحان دینا ہے۔ یہی حال رہا تو میں فیل ہوجاﺅں گی۔ مایوسی کے عالم میں آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ مجھے جلدی سے مشورہ دیجئے۔ میں آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔ (ا۔راولپنڈی) مشورہ: آپ نے اپنی صحت کے بارے میں نہیں لکھا۔ صحت کمزور ہو یا بیماری ہو تو پھر دماغ بھی کمزور ہوجاتا ہے۔ آپ کھانے پینے پر توجہ دیجئے۔ گیارہ بادام اور ایک چمچ کشمش رات کو آدھے کپ پانی میں بھگوئیے صبح بادام اور کشمش کھاکر ایک پیالہ دودھ پی لیاکریں اور ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ کیجئے۔ صبح کی نماز ضرور پڑھئے۔ نماز پڑھ کر ایک بار سورئہ جمعہ پڑھ کر اپنا سبق یاد کیجئے۔ آپ حیران ہوں گی کہ سبق جلد یاد ہوجائے گا۔ صبح کی نماز پڑھنے کے ساتھ باقی نمازوں کے اہتمام سے آپ اپنے آپ کو تمام دن تر و تازہ محسوس کریں گی۔ قد لمبا کرنے کی ورزش سوال: ریاض صدیقی صاحب اپنی بچی کے چھوٹے قد کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کا حل چاہتے ہیں۔ مشورہ: صدیقی بھائی! آپ بازاری اشتہاروں کی طرف متوجہ نہ ہوں۔ آج کل رنگ گورا کرنے، قد بڑھانے، سمارٹ رہنے کے لئے بہت سی دوائیاں بن گئی ہیں جن سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ آپ پاکستان آرہے ہیں۔ مجھے اپنا پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ بھیجئے اور بچی کے کوائف بھی ساتھ بھیجئے۔بچی کو قد بڑھانے کیلئے درج ذیل ورزش کروائیں۔ دیوار کے ساتھ کھڑے ہونے کی ورزش سے قد ایک دو انچ بڑھ جاتا ہے لیکن ایک دو ہفتہ میں نہیں چند ماہ لگتے ہیں۔ دیوار کے ساتھ کھڑے ہوکر سر کے پاس دیوار پر نشان لگائیے اور روزانہ صبح شام کھڑے ہوکر آہستہ آہستہ اونچے ہونے کی کوشش کیجئے۔ پانچ سے دس منٹ تک کریں پھر ایک ماہ بعد دیکھئے، نشان سے سر اونچا ہوگیا ہوگا۔ دوبارہ نشان لگائیے۔ کوشش جاری رکھئے۔ کالا جادو سوال:انگلینڈ سے ایک بہن کا خط آیا۔ لکھتی ہیں بیس سال سے میاں بے روزگار ہیں۔ بچوں کی مسلسل بیماریاں چل رہی ہیں۔ چیک اپ سے کچھ پتہ نہیں چلتا۔ کئی مفتی لوگوں اور امام صاحبان سے پوچھا وہ کالا جادو بتاتے ہیں۔ دونوں بچے اے لیول کررہے ہیں، نماز بھی پڑھتے ہیں۔ ماحول دینی ہے۔ مہربانی فرما کر اس کا کوئی علاج بتائیں۔ آپ کی ممنون ہوں گی۔ مشورہ:بہن! یہاں پر عامل لوگ پیسے کا لالچ کرتے ہیں۔ ہر ایک آپ سے پونڈز کا مطالبہ کرے گا۔ بغیر روپے کے کوئی کسی کام پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔ ویسے بھی اللہ کے حکم سے جو کام ہوجاتا ہے تو اسے یہ عامل اپنے عمل سے منسوب کرلیتے ہیں۔ قرآن پاک کی 33 آیات ہیں جو سحر اور جادو کے لئے پڑھی جاتی ہیں۔ منزل یا حزب اعظم کے نام سے مل جاتی ہیں۔ صبح شام پڑھ کر پانی پر دم کرکے پینے سے اثر زائل ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ دوانمول خزانے دعا کثرت سے پڑھیں۔ آپ وہاں کسی بزرگ سے پوچھ سکتی ہیں۔ نام نہاد عامل اور بزرگ تو یہاں بہت ہیں مگر ان کے ”ہدیے“ نذرانے ہزاروں میں ہوتے ہیں۔ آپ اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کیجئے۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور ایک پیسہ لینا گوارا نہیں کرتے وہی بہتر ہوتے ہیں۔ آپ نے جن صاحب کے بارے میں لکھا ہے۔ صرف اتنا معلوم ہے کہ وہ بے تحاشا روپے لیتے ہیں۔ آپ ان چکروں میں مت پڑیے۔ اللہ تعالیٰ کرم کرنے والا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 487 reviews.