Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کے خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

چوکھٹ خواب: میں نے دیکھا کہ میں اور میرا کزن ”پ“ جس کے گھر گئے ہیں، ان کے کمرے میں بیٹھنے کے بعد ہم چھت پر جاتے ہیں۔ وہاں سب کھیلتے ہیں اور میں ایک کونے میں بیٹھا کچھ سوچ رہا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد (ص) آتی ہے اور اپنے بھائی سے کہتی ہے کہ نیچے آﺅ ابو بلارہے ہیں، ویسے ان کی چھت کی چار دیواری نہیں ہے۔ مجھے یہ پتہ نہیں ہم کہاں سے چڑھتے ہیں (ص) کہاں سے آئی اور کہاں سے گئی پھر میرا کزن (پ) میرے پاس آکر مجھ سے پوچھتا ہے کیا سوچ رہے ہو، میں کوئی جواب نہیں دیتا لیکن ہم ان کے کمرے میں بیٹھے ہیں، وہاں اس کے امی ابو، اس کا بھائی اور (ص) اور اس کی چچی بیٹھے ہوئے ہیں، باتوں باتوں میں کسی نے مجھے یہ کہہ کر جانے کو کہا کہ اب تم جاﺅ ہم سوئیں گے۔ خیر میں اٹھ کر چوکھٹ پر آتا ہوں اور جوتے پہنتے وقت میں اسے دیکھتا ہوں وہ بھی مجھے دیکھتی ہے تو میں اسے ہاتھ ہلاکر اللہ حافظ کرتا ہوں تو وہ بھی مجھے اللہ حافظ کرتی ہے، جاتے وقت میں سوچتا ہوں کہ چار بجے واپس آﺅں گا۔ اگلی رات میں یہ بھی دیکھتا ہوں، اس کے ہاں ایک بھائی پیدا ہوا ہے اور وہ بہت خوش ہے۔ (م۔ز، کوئٹہ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جس لڑکی کو آپ پسند کرتے ہیں، اگر مناسب طریقہ سے وہاں رشتہ کی کوشش کی جائے تو انشاءاللہ کامیابی کا امکان ہے۔ آوازیں خواب: میں نے دیکھا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ جب میرے شوہر یہاں سے باہر جائیں گے تو میں انہیں یہ بتادوں گی (وہ بات اب مجھے یاد تھی) لیکن جب وہ باہر جانے لگتے ہیں تو میں بھی ان کے پیچھے جاتی ہوں تاکہ بات بتاسکوں لیکن وہ میرے آنے سے پہلے باہر نکل کر چلے جاتے ہیں، پیچھے سے میری ساس بھی مجھے آوازیں دے رہی ہوتی ہیں تاکہ شوہر سے بات نہ کرسکوں۔ میں اکثر اپنے شوہر کو خواب میں اسی طرح دیکھتی ہوں کہ میری کوشش کے باوجود مجھ سے بات نہیں کرتے یا میرے آنے سے پہلے جاچکے ہوتے ہیں۔ (ک۔ش، حیدر آباد) تعبیر: آپ کے خواب کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ازدواجی زندگی میں غلط فہمیوں کی وجہ سے اختلاف پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد سورئہ فرقان کی آیت نمبر 74 پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ مجسمے خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی محل میں ہوں۔ وہاں پر میرے پاس سب جانور اور پرندے موجود ہوتے ہیں لیکن ایک پرندہ نہیں ہوتا۔ میں ایک آدمی سے پوچھتا ہوں یہ ہد ہد کہاں ہے تو وہ کہتا ہے وہ کوئی خبر لینے گیا ہے۔ میں ناراض ہونے لگ جاتا ہوں۔ آخر وہ کیا خبر لینے گیا ہوگا۔ مجھے سب جانور اور پرندوں کی بولیاں سمجھ آرہی ہوتی ہیں۔ اتنے میں ہد ہد میرے کندھے پر آکر بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ یہاں سے بہت دور ایک محل ہے وہاں پر بہت سی عورتیں کسی کا مجسمہ بناکر اس کی پوجا کررہی ہیں۔ منظر بدل جاتا ہے پھر دیکھا کہ ایک بہت بڑا اور بہت خوبصورت محل ہے جس میں ہر قسم کے پھول شیشے وغیرہ لگے ہوتے ہیں۔ ایک سوئمنگ پول ہوتا ہے اس کے اوپر ایک تخت بچھاکر بہت سی عورتیں ایک مرد کے مجسمہ کی پوجا کررہی ہیں۔ میں ان کے پاس جاکر ان کو پوجا سے منع کرتا ہوں تو وہ کہتی ہیں کہ یہ کسی زمانے میں ہمارے ولی ہوتے تھے۔ وہ پوچھتی ہے یہ خبر تمہیں کس نے دی۔ میں کہتا ہوں میرا ایک پرندہ ہد ہدہے، اس نے مجھے خبر دی ہے تو وہ فوراً کعبے کی طرف منہ کرکے توبہ استغفار کرنے لگ جاتی ہیں۔ پھر کیا دیکھتا ہوں اسی جگہ پر میرے پاس کسی شخص کا ایک سایہ کھڑا ہوتا ہے۔ وہ بہت خوش نظر لگ رہا ہوتا ہے۔ پھر ایک بزرگ نظر آتے ہیں، ان کی روح میرے جسم کے اندر چلی جاتی ہے اور وہ زمین میں دب جاتے ہیں پھر کچھ لوگ مجھ سے ان بزرگ کا نام پوچھتے ہیں، میں ان بزرگ کا نام بتاتا ہوں تو وہ کہتے ہیں یہ تو ولی تھے۔ یہ تو کب کے گزرچکے ہیں تقریباً 100 سال سے قائم وہ مجسمے بالکل ایسے ختم ہوجاتے ہیں جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔ میں حیران ہوجاتا ہوں پھر آنکھ کھل گئی۔ (محمد سلیمان، ملتان) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جوکہ پہلے انبیاءعلیہ السلام کی ذمہ داری تھی اور اب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر یہ ذمہ داری آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم نبوت کی برکت سے عائد ہے۔ اس طرف توجہ دیں تو انشاءاللہ دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔ واللہ اعلم رنگ برنگی بلیاں خواب: میں نے دیکھا کہ رات کا اندھیرا تھا۔ میں نے ایک کالی، سفید اور پیلی بلی دیکھی تو میری امی نے کہا کہ اس بلی کو بھگاﺅ، یہ بلی چھوٹے بچوں کو کھاجاتی ہے۔ وہ بلی میری چھوٹی بہن کو گھور کر دیکھ رہی تھی، پھر خواب میں میں سوجاتی ہوں تو خواب میں میری آنکھ کھل جاتی ہے تو ایک کالی اور بڑی بلی میرے قریب آتی ہے اور میرے گلے کو دبوچ لیتی ہے۔ پھر ڈر کے مارے میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(کساءبتول، کراچی) تعبیر: آپ کے خواب کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اور آپ کی بہن کو بعض قریبی رشتہ داروں سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ آپ اور آپ کی بہن یاحفیظ کثرت سے پڑھا کریں۔ دوقبریں خواب: میری امی کو لگاتار ایک ماہ سے ایک ہی خواب آرہا تھا کہ ایک بہت بڑا میدان ہے۔ اس میں دو پہاڑ اور دو قبریں ہیں جن میں سے ایک ٹوٹی ہوئی ہے۔ پھر میرے ابو کے ہاتھوں قتل ہوگیا بلکہ کروایا گیا، پھر میری امی کو خواب آنے لگا کہ ان کی بڑی بہن جو فوت ہوچکی ہیں۔ ان کے ہاتھ میں ایک بچہ ہے جو میری امی کا ہے (میری امی حاملہ تھیں) لیکن وہ میری امی کو نہیں دے رہیں، ان سے دور لے جارہی ہیں۔ میری ایک بہن ہوئی۔ اب میری امی کو خواب میں اپنے پرانے رشتہ دار محلے دار، بہن اور امی وغیرہ نظر آتے ہیں جوکہ فوت ہوچکے ہیں، کبھی کچھ دے رہے ہوتے ہیں۔ کبھی ویسے ہی ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔ (آمنہ زبیر، گوجرانوالہ) تعبیر: آپ کی امی کے اس خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کی امی کی صحت اچانک بہت زیادہ خراب ہوجائے یا کسی اچانک پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ لہٰذا ان کی طرف سے گوشت کا صدقہ حسب توفیق دے دیں۔ کیونکہ صدقہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ بہت سی مصیبتوں کو ٹال دیتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 484 reviews.