Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آٹھ قیمتی باتیں (عبداللطیف دامانی)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

جو ابدال کا درجہ چاہتا ہے وہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھے اور اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے بعض صحابہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے جو شخص آٹھ باتوں سے عاجز آجائے تو وہ دوسری آٹھ باتیں اختیار کرے تاکہ وہ ان آٹھ باتوں کی فضیلت پالے۔ .1پہلی بات یہ ہے کہ جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ سوئے اورسونے میں ہی تہجد کا ثواب پالے وہ دن کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرے۔ .2دوسری بات یہ کہ جو آدمی چاہتا ہے کہ روزہ رکھے بغیر نفلی روزے کا ثواب حاصل کرے وہ اپنی زبان کی حفاظت کرے۔ .3تیسری با ت یہ ہے کہ جو شخص چاہتا ہے کہ علماءکا درجہ حاصل کرے وہ تفکراور تدبر اختیار کرے۔ .4چوتھی بات یہ ہے کہ جو کوئی گھر بیٹھے ہی نمازیوں اور مجاہدوں کا ثواب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ شیطان سے جہاد کرے۔ .5پانچویں بات یہ ہے کہ جو شخص ناداری کے باوجود صدقہ کا اجر لینا چاہتا ہے وہ اپنا سیکھا ہوا علم لوگوں کو سکھائے۔ .6چھٹی بات یہ ہے کہ جو شخص حج سے عاجز آنے کے باوجود اس کی فضیلت چاہتا ہے وہ جمعہ کی حاضری کا پابندی سے اہتمام و التزام رکھے۔ .7ساتویں بات یہ کہ جو عبادت گزاروں کا درجہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ شخص لوگوں کی باہم مصالحت کرائے اور ان میں عداوت اور بغض پیدا نہ کرے۔ .8آٹھویں بات یہ کہ جوشخص قطب اورابدال کا درجہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھے اور اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 481 reviews.