مومن تو وہ ہوتا ہے جو اپنا ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتا مومن کی زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے اور یہ لمحہ قیمتی اس وقت بنتا ہے جب ایمان اعمال والی زندگی اختیار کی جائے۔
جمادی الاولیٰ میں نوافل اور دیگر عبادات اور ذکر واذکار بہت زیادہ فیوض و برکات کے حصول کا باعث ہیں۔ اپنی روحانی اور جسمانی ترقی کیلئے اور ناممکن امراض سے نجات کیلئے جمادی الاولیٰ کے ان وظائف اور اعمال کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ آپ کے دنیا و آخرت کے تمام مسائل ومشکلات حل فرمادینگے۔
ہر قسم کے درد کیلئے
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ وَبِالحَقِّ اَنزَلنٰہُ وَبِالحَقِّ نَزَلَط وَمَا اَرسَلنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیرَا
(بنی اسرائیل پار نمبر 15آیت نمبر 105)
تین مرتبہ پڑھ کر درد کی جگہ دم کریں اور کسی تیل پر بھی دم کرکے درد کی جگہ مالش کریں، کیسا ہی درد ہو انشاءاللہ تعالیٰ شفاءہوگی۔
ہرمرض اور تکلیف کیلئے
جو شخص کسی قسم کی روحانی جسمانی لاعلاج مرض میں مبتلا ہواور ڈاکٹروں سے مایوس ہوکر اپنی زندگی کے دن پورے کررہا ہو اس شخص کو چاہیے درج ذیل وظیفے کو انتہائی توجہ اور گریہ زاری کے ساتھ شب و روز زیادہ سے زیادہ مقدار میں پڑھے نیز یہ دعا ہرمرض اور تکلیف کیلئے درد کی جگہ ہاتھ رکھ کر پڑھنا بھی مجرب ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ (تین مرتبہ) اَعُوذُ بِاللّٰہِ وَقُدرَتِہ مِن شَرِّمَا اَجِدُوَاُحَاذِرُ (سات مرتبہ)
جائز مقاصد کے حصول کیلئے
ہر وہ کام جس کے بارے میں آپ ناامید ہوچکے ہوں اور آپ چاہتے ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کیلئے وسائل پیدا فرمادیں تو اس کیلئے درج ذیل آیتوں کو توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھیں اللہ تعالیٰ آپ کے جائز مقاصد کو اپنے خزانہ غیب سے بہت جلد حل فرمادینگے۔
.1سورئہ بقرہ کی شروع کی چار آیتیںمُفلِحُونَ تک .2آیت الکرسی اور اس کے بعد 3 آیتیں قَومَ الظّٰلِمِینَ تک .3سورہ بقرہ کا آخری رکوع مکمل یعنی لِلّٰہِ مَافِی السَّمٰوَاتِ .4تین سورئہ اعراف کی 3 آیتیں اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِی سے قَرِیب مِنَ المُحسِنِینَ تک (حوالہ: آیت 53 تا 56 ) .5سورئہ بنی اسرائیل آخر قُلِ ادعُواللّٰہَ سے تَکبِیرَا تک۔ .6سورئہ الصفت شروع سے مِنطِینِ لَّاذِب تک .7سورئہ رحمن یٰمَعشَرَالجِنِّ تا تَنتَصِرَانِ تک .8چار آیتیں سورئہ حشر لَو اَنزَلنَا تا آخر .9 قُل اُوحِیَ یعنی سورہ جن کی پہلی دو آیتیں۔ یہ کل 33 آیتیں ہیں۔
اور مزید اس کے علاوہ اگر کوئی قُل ہُوَلِلَّذِینَ اٰمَنُواہُدًی وَّ شِفَائ یہ شامل کرنا چاہتے ہیں میں خود اس کے ساتھ وہ آیات شفاءپڑھ لیتا ہوں۔ وَیَشفِ صُدُورَ قَومٍ مُّومِنِینَ یا وَاِذَا مَرِضتُ فَہُوََیَشفِینَ پڑھ ک پانی پر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں۔ اس سے پانی پیتا جائے اور مزید پانی ڈالتا جائے۔
برائے رزق اور ادائے قرض
یَامُسَبِّبَ الاَسبَابِ پانچ سو بار پڑھیں، اول و آخر گیارہ بار درود شریف بھی پڑھیں۔ یہ عمل اسلامی بھائی یا بہن بعد نماز عشاءننگے سر کھلے آسمان تلے کھڑے کھڑے پڑھیں۔
روزانہ بعد نماز فجر دعا کے بعد یَابَاسِطُ دس بار پڑھ کر دونوں ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔
اے کاش! روزی میں برکت اور کثرت کی خواہش کے بدلے ہم نیکیوں میں برکت کی خواہش کرتے اور اس کیلئے بھی کوئی عمل کرتے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 477
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں