دہلی کی ایک کالونی و سنت و ہار ہے۔ یہاں ایک خاتون کملادیوی اگروال اپنے بیٹے اور پوتے کے ساتھ رہتی تھیں۔ ان کی عمر 99 سال ہوچکی تھی۔ بڑھاپے کی وجہ سے وہ زیادہ تر اپنے بستر پر ہی رہتی تھیں۔
15 دسمبر 1988ءکو ایک حادثہ ہوا۔ ان کے گھر کے پچھلے دروازے کو کسی طرح کھول کر تین چور ان کے گھر میں گھس گئے۔ گھر کے لوگ بیدار ہوگئے اور چور اپنے مقصد میں زیادہ کامیاب نہ ہوسکے۔ تاہم وہ بوڑھی کملادیوی کے کمرہ سے نقد اور سامان کی صورت میں دس ہزار کی چیزیں لیکر فرار ہوگئے۔
چوروں نے کملادیوی اگروال کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ انہیں مارنے کی کوشش کی۔ تاہم صبح کو وہ مری ہوئی پائی گئیں۔ رپورٹ (ٹائمز آف انڈیا 16 دسمبر 1988ئ) کے مطابق انہوں نے چوروں کی طرف ایک نظر دیکھا اور اچانک صدمہ کی وجہ سے وہ فوراً مر گئیں۔
مذکورہ مکان میں کملادیوی اگروال بھی تھیں اور ان کے بیٹے اور پوتے بھی مگر چور کو دیکھ کر بیٹے اور پوتے کی وفات نہیں ہوئی، البتہ بوڑھی کملادیوی اچانک ختم ہوگئیں۔ ان دونوں کے درمیان وہ کیا فرق تھا جس کی وجہ سے ان کے انجام کے درمیان فرق ہوگیا۔ وہ فرق ہمت کا تھا۔ بیٹے اور پوتے میں ہمت تھی وہ جھٹکے کو سہہ سکتے تھے۔ اس لئے وہ لوگ بچ گئے مگر بوڑھی عورت اپنے اندر سہنے کی طاقت کھوچکی تھی۔ وہ چوروں کو دیکھتے ہی جاں بحق ہوگئی۔
یہ دنیا حادثات کی دنیا ہے۔ یہاں ہمیشہ ناموافق حالات پیش آتے ہیں۔ ایسی حالت میں موجودہ دنیا میں وہی شخص کامیاب ہوسکتا ہے جو ہمت والا ہو، جو ناخوشگوار حالات کے مقابلہ میں ٹھہر سکے جس آدمی کے اندر یہ صلاحیت نہ ہو اس کا وہی انجام ہوگا جو مذکورہ بوڑھی عورت کا ہوا۔ حوصلہ مندی کمزور آدمی کو طاقتور بنادیتی ہے اور اسی کی بدولت انسان بہت کم مدت میں بلندیوں کے مقام تک پہنچ جاتا ہے اور اگر حوصلہ نہ ہو تو طاقتور آدمی بھی کمزور اور مغلوب ہوکر رہ جاتا ہے اور دنیا کا ہر فرد جب چاہے جیسے چاہے اسے کمزور بنانے میں کوئی کسر روا نہیں رکھتا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 466
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں