Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ حسین کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں عزت کی حفاظت کیلئے اپنی عزت جان ومال کی حفاظت کیلئے رات کو سوتے وقت ضرور پڑھیں ۔ بے نمازیوں کو نماز کی طرف رغبت دلاتی ہے۔بے ہودہ اور بری باتوں سے روکتی ہے اور جنت الفردوس کا وارث بنادیتی ہے۔یقین اور توجہ شرط ہے۔ وَنَجَّینٰہُ وَاَھلَہ مِنَ الکَربِ العَظِیمِ (سورة الصفت آیت نمبر 76) اولاد کی زندگی کیلئے اگر کسی شخص کی اولاد مرجاتی ہو، زندہ نہ رہتی ہو یا وہ کسی سخت مصیبت میں مبتلا رہتا ہو تو ان تمام مسائل میں مبتلا افراد اس دعا کو روزانہ صبح و شام 11 دفعہ پڑھیں۔اللہ تعالیٰ بہت جلد ایسی اولاد عنایت کریں گے جو صالح اور نیک ہوگی۔اور اللہ تعالیٰ اس بابرکت آیت کی وجہ سے دنیا و آخرت کی مشکلات حل فرما دینگے وَاَسِرُّو اقَولَکُم اَوِاجھَرُو ابِہ ط اِنَّہُ عَلِیمم بِذَاتِ الصُّدُورِo اَلَایَعلَمُ مَن خَلَقَ ط وَھُوَاللَّطِیفُ الخَبِیرُ o ( سورة الملک آیت 14,13 پارہ نمبر 29) اولاد نرینہ کیلئے ایسے تمام ازدواجی جوڑے جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں تو وہ اس عمل کو نہایت یقین اور توجہ کے ساتھ پڑھیں وہ یہ دعا 133 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے فجر کی نماز کے بعد دونوں میاں بیوی پئیں۔ یَفرَحُ المُومِنُونَ بِنَصرِ اللّٰہِ ط یَنصُرُ مَن یَّشَائُ وَھُوَالعَزِیزُ الرَّحِیمُo (سورة الروم آیت نمبر 5,4 پارہ نمبر 21) ہر جائز مراد کیلئے اپنی ہرجائز مراد کی تکمیل کیلئے اور ہر مشکل کی آسانی کیلئے درج ذیل آیت کو 113 دفعہ نہایت یقین اور توجہ کیساتھ پڑھیں۔ وَکَذَالِکَ مَکَّنَّا لِیُوسُفَ فِی الاَرضِ یَتَبَوَّاُ مِنھَا حَیثُ یَشَائُ ط نَصِیبُ بِرَحمَتِنَا مَن نَّشَائُ وَلَا نُضِیعُ اَجرَ المُحسِنِینَo (سورہ یوسف آیت نمبر 56 پارہ نمبر 13) بچے کی صحت کیلئے اگر کوئی بچہ یا شخص بیمار ہو یا کمزور ہو یا سوکھتا چلا جارہا ہو اور بظاہر کوئی بیماری نظرنہ آتی ہو تو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر 21 دن تک 141 دفعہ اس آیت کو پڑھے۔ ِانَّ اللّٰہَ یُدَافِعُ عَنِ الَّذِینَ اٰمَنُوا ط اِنَّ اللّٰہَ لَایُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُورo (سورة الحج آیت 38 پارہ نمبر 17) خوف سے نجات کیلئے اگر کسی شخص کو ہر وقت دشمن سے خوف رہتا ہو یا اس کی دشمنی بڑھتی جارہی ہو تو دشمن سے حفاظت کیلئے ان کلمات کو 11 دفعہ روزانہ پڑھیے۔ یَامَالِکُ، یَاقُدُّوسُ، یَاسَلَامُ پھوڑے پھنسی سے نجات ہر شخص کو چاہیے کہ سرطان یا طاعون یا پھوڑے پھنسی کی بیماری سے بچنے کیلئے اس آیت کو صبح و شام گیارہ مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ان خطرناک بیماریوں سے اس نورانی عمل کی برکت سے محفوظ رہے گا۔ وَاَھدِیَکَ اِلٰی رَبِّکَ فَتَخشٰیo (پارہ نمبر30، آیت نمبر 19، سورة النازعت) افعال بد سے نجات کیلئے جو سیدھی راہ سے بھٹک گیا ہو یا برے افعال میں پڑگیا ہو یا اللہ کی طرف توجہ سے غافل ہوگیا ہوتو وہ اس آیت کو روزانہ 101 مرتبہ پانی پر دم کرکے اسے پلائے۔ سَلَام عَلَیکُم بِمَا صَبَرتُم فَنِعمَ عُقبَی الدَّارِo (پارہ نمبر 13، آیت 24، سورة الرعد) فتوحات کیلئے اگر کسی شخص کو اللہ کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچی ہو یا غم یا کسی سے دکھ پہنچا ہو تو وہ اس دعا کو پڑھے انشاءاللہ اس کیلئے دین و دنیا میں فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے۔ وَیُحِقُّ اللّٰہُ الحَقَّ بِکَلِمٰتِہ وَلَوکَرِہَ المُجرِمُونَ ط o (پارہ 12، آ یت 82 سورہ یونس) جھوٹے مقدمہ سے نجات کیلئے اگر کوئی جھوٹے مقدمے میں پھنس گیا ہو یا کسی نے کسی پر جھوٹی تہمت لگائی ہو یا کسی کی عزت پر کوئی حرف آیا ہو وہ اس دعا کو اٹھتے بیٹھتے کثرت سے پڑھے انشاءاللہ اسے کامیابی حاصل ہوگی۔ وَلَایَحزُنکَ قَولُھُم ط اِنَّ العِزَّةَ لِلّٰہِ جَمِیعَا ط وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُo (پارہ نمبر 11 آیت نمبر 65 سورہ یونس) بدنامی سے حفاظت کیلئے اگر کوئی شخص کسی کو بدنام کرنے پر تلا ہے اور اس کو اپنی عزت کا خطرہ ہے تو وہ اس دعا کو صبح و شام 41 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک دے۔ اِلَّا رَحمَةً مِّن رَّبِّکَ ط اِنَّ فَضلَہُ کَانَ عَلَیکَ کَبِیرَاo (پارہ نمبر 15 آیت نمبر 87، سورة بنی اسرائیل) زبان کی حفاظت کیلئے بیش بہا وظیفہ جو بھائی اور بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کی زبان گالی گلوچ، بے حیائی اور غیبت و بہتان جیسے خطرناک گناہوں سے محفوظ رہے وہ اس مبارک عمل کو کریں۔ انشاءاللہ بہت فائدہ ہوگا۔درود شریف 41 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور سارا پانی پی لیں۔ یہ عمل باوضو حالت میں بلاناغہ 40 دن کریں۔ اس کے علاوہ دوران وظیفہ اگر روزانہ تین سو مرتبہ کوئی بھی مختصر یا بڑا استغفار بھی پڑھیں تو انشاءاللہ بہت فائدہ ہوگا۔ وسعت رزق کیلئے جو شخص رزق کی تنگی میں مبتلا ہو وہ کثرت سے فرض نمازوں اور نوافل کے بعد ان آیتوں کا اٹھتے بیٹھتے کثرت سے ورد کرے اللہ تعالیٰ اسے روزی اور اس کے مال میں ترقی اور تنگدستی دور فرمائیں گے۔ قُلِ اللّٰہُمَّ مَالِکَ المُلکِ سے بِغَیرِحِسَابٍ تک پڑھیں (سورة آل عمران پارہ نمبر 3 آیت نمبر25 )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 460 reviews.