حرص خوشی نہیں لاتی
قرآن میں ہے: تمہارے پاس جو زیادہ ہے وہ خرچ کرو، اللہ کی راہ میں، غریبوں اور مستحقین پر، مسافروں پر، یتیموں پر، رفا عامہ کے کاموں پر اور یہ بھی ہے کہ جس نے دولت جمع کی وہ برباد ہوگیا۔
بائبل میں اللہ کی انسان پر چودہ رحمتیں اور برکتیں بتائی گئی ہیں۔ سات جسمانی، سات روحانی، جسمانی برکتیں یہ ہیں۔ بھوکوں کو آسودہ کرنا، پیاسے کو سیراب کرنا، ننگے کو کپڑا پہنانا، مسافروں کو جگہ دینا، بیماروں کا حال پوچھنا، قیدیوں کو آزاد کرنا، مردوں کو دفن کرنا، مسیحیت کہتی ہے جو بھی محتاج ہے۔ خیرات کا مستحق ہے خواہ اس کا مذہب کچھ ہو۔ بائبل کے نزدیک سات بڑے گناہوں (seven deadly sins) میں سے ایک حرص اور لالچ ہے اور حرص سے بہت سی خطرناک برائیاں پیدا ہوتی ہیں۔
یہ الو ہی دانش ہے روزمرہ کا تجربہ جس کی تصدیق کرتا ہے۔ جانے کتنے ادیبوں نے یہ سچائی اپنے اپنے انداز میں بیان کی ہے اور یہ وہ سچائی ہے جہاں ادب اور سائنس ایک ہی نکتے پر اکٹھے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں یہ لکھا ہے کہ جو لوگ رقم خرچ کرتے ہیں وہی خوش رہتے ہیں۔ امریکا کی برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اپنی تحقیقات کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا ہے ”دل کا اطمینان اور خوشی براہ راست کسی آدمی کے اپنی دولت خرچ کرنے سے منسلک ہے“۔ اس ریسرچ کی تشریح میں بتایا گیا ہے کہ خرچ کرنے سے مراد ہے اپنے گھر والوں، رشتے داروں، دوستوں اور مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنا، انہیں تحفے دینا۔ ریسرچ کے مطابق ایسے لوگ زیادہ خوش پائے گئے جو جتنی رقم اپنی ذات پر خرچ کرتے ہیں اس سے زیادہ دوسروں پر خرچ کرتے ہیں اس سے ان افراد کو حقیقی مسرت ملتی ہے۔ ایک ملتی جلتی مارکیٹنگ ریسرچ بوسٹن کی ایک فرم نے اپنے ملازموں پر کی۔ اس سے بھی یہی معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے دوسروں کو اپنے منافع اور بونس میں شریک کیا، وہ زیادہ خوش پائے گئے۔
الہامی احکامات میں بتایا گیا ہے کہ خوشی کو قربانی میں تلاش کرو۔ جدید مادی فلسفہ اپنی ذات مقدم رکھنے کو کہتا ہے۔ حرص خوشی نہیں لاتی، عذاب میں مبتلا کرتی ہے۔ یہی وہ راز تھا جو گوتم بدھ نے پایا۔ لیکن کنزریومزم نے اسی حرص کو دانشمندی کا دوسرا نام بنادیا ہے۔ پاکستان نے پچھلے آٹھ برسوں میں ایک حقیر اقلیت کی مسلسل پھیلتی ہوئی حرص بھی دیکھی اور اس کی تباہ کاری بھی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 457
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں