جو میں نے دیکھا، سنا اور سوچا
ایک شخص نے 70حج کیے حج کے بعد خیال آیا جو سعادت مجھے نصیب ہوئی یہ شاید کسی کو نصیب نہ ہوئی ہو گی۔ اچانک اس کے دل میں خیال آیا کہ میرے اندر تو بڑائی اور عجب پیدا ہو گیا ہے۔ لہٰذا اس بڑائی اور عجب کو ختم کرنے کے لیے اس شخص نے آواز لگانا شروع کر دی کہ ہے کوئی شخص جو ایک روپے کے بدلے میرے 70حج خریدے۔ وہ شخص مسلسل آواز لگا رہا تھا اور پریشان اور حیران و سرگرداں کھڑا سوچا رہا تھا کہ کوئی شخص ایک روپے کے بدلے میں میرے 70حج خریدنے کو تیار نہیں۔ اچانک ایک شخص آیا اور کہنے لگاے تو بڑا بنتا ہے میں نے اپنے 85حج 3پیسے میں بچے ہیں جو 70حج ایک روپے میں بیچ رہا ہے۔ اتنی گراں قیمت میں تجھ سے کون خریدے گا۔ اس شخص نے یہ کہا اور غائب ہو گیا۔ فوراً آواز لگانے والے نے اللہ کے ہاں توبہ کی۔ یا اللہ! میرے دل میں بڑائی پیدا ہو گئی تھی اور میں اندر میں اپنے آپ کو بزرگ سمجھ رہا تھا۔ اے الٰہی مجھے معاف کر دے اور مجھے ہر طرح کی برائی سے محفوظ فرما دے۔
قارئین ! اس واقعہ سے ہمیں جو سبق ملتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم کسی پر جتنا بھی احسان کر لیں جتنی بھی کسی کے ساتھ نیکی کر لیں ہر حال میں تواضع اور انکساری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اے اللہ بس قبول کر لے میں اس قابل نہیں بس قبول کر لے وقت کے ایک بے مثال درویش نے بتایا کہ میں تمہیں قطب یعنی باکمال ولی بننے کا نسخہ بتاﺅں۔ پھر خود فرمایا اگر کوئی بغیر کلمے کے مر جائے تو کسی کونے میں چند آنسو بہا لینا یہ اللہ کی محبت پا لینے کا بہترین نسخہ ہے۔
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جو شخص یا ھادی یا رحیم ان ناموں سے اللہ کو یاد کرے گا اللہ اسے مرتے وقت کلمے کی سعادت نصیب فرمائے گا۔ اس کے علاوہ بھی ان دو اسماءالحسنیٰ کے بے شمار کمالات اور برکات ہیں۔ مشکلات کیسی ہی کیوں نہ ہوں ناممکن سے ناممکن مشکل کے لیے بھی یہ کلمات انتہائی مفید ہیں۔ گھریلو الجھنوں کے خاتمے کے لیے ہر نماز کے بعد تین بار اول و آخر درود شریف اس کے علاوہ سارا دن کھلی مقدار میں پڑھیں۔ بندہ نے یہ باتیں حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی دامت برکاتہم العالیہ سے سنیں۔
فرمایا کھانا ،عورت، دولت یہ تین چیزیں پردہ چاہتی ہیں اگر ان پر پردہ نہ ہوا تو بے شمار فتنے اور نقصانات ہوتے ہیں حتیٰ کہ قتل و غارت تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔
ایک طبی تجربہ قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں آزمائیں اور دل سے بندہ طارق کو دعا دیں۔ السی کا تیل، کچی لسی کا آدھا گلاس یا ایک گلاس میں دس قطرے ڈال کر پی لیں۔ صبح و شام استعمال کریں۔ دل کے والو جوڑوں کے درد اور اس قسم کی جملہ بیماریاں کتنی ہی ناممکن اور لاعلاج کیوں نہ ہو کے لیے اکسیر اور تیر بہدف ہے۔ شرط یہ ہے کہ کچھ عرصہ لگاتار اور تسلسل سے استعمال کریں جلدی نہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 449
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں