محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے اکثر چھاتی میں تکلیف ہوتی تھی‘ٹیسٹ کروانے کے بعد معلوم ہوا کہ چھاتی کا کینسر ہے۔یہ سن کر میں مزید پریشان ہو گئی‘ آپریشن کروانے سے ڈرتی تھی۔آپ کی روحانی محافل سننا شروع کیں‘ایک بار عمل سنا کہ کلمہ طیبہ21 بارپڑھ کر دل کو وقفہ وقفہ سے کریں‘ میں نے یہ عمل شروع کیا جس سے دل کی بے چینی ختم ہو گئی‘دل کو چین آگیا۔عبقری دواخانہ میں آپ کے اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروایا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ پیپل کے پتے پر دیسی گھی اور ہلدی لگا کر سینے پر تکلیف والی جگہ پر باندھ لیں۔ اس کے علاوہ ماجو اور پھٹکڑی والا ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا۔ان نسخوں سے مجھے افاقہ ملنا شروع ہو گیا‘سینے کی تکلیف میں آرام ملنےلگا۔مجھے امید پیدا ہوئی کہ ان شاءاللہ میرا یہ مسئلہ مہنگی ادویات اور بغیر آپریشن کے حل ہو جائے گا۔چنانچہ میں نے پیپل اور ماجو‘ پھٹکڑی والے دونوں نسخوں کا استعمال جاری رکھا۔ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا میری طبیعت میں آہستہ آہستہ بہتری آنا شروع ہو گئی اور کچھ عرصہ مسلسل استعمال سے اللہ تعالیٰ نے شفاء دے دی۔ماجو اور پھٹکڑی والے نسخہ کے عبقری رسالہ میں بھی مشاہدات پڑھے اور روحانی محفل میں بھی اس کے فوائد سنے‘ واقعی اس نسخہ سے بہت فوائد ملتے ہیں۔جسم میں جہاں کہیں بھی گلٹی اور رسولی ہو اس نسخہ کے استعمال سے ختم ہو جاتی ہے۔ٹوٹکہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی:ماجو 250 گرام اور پھٹکڑی50 گرام لیں‘ (پھٹکڑی کچی ہو‘ توے پر پھلائی ہوئی نہ ہو)‘دونوں چیزوںکو باریک پیس کر محفوظ کر لیں۔یہ سفوف چنے کے برابر لیں ‘ دن میں تین سے چار بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں