محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ کا شکریہ ادا کس طرح کروں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔بس دن رات آپ کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ‘ تسبیح خانہ اور عبقری کے ذریعہ آپ یوں ہی لوگوں میں خوشیاں بکھیرنے‘غم ٹلوانے اور مسائل حل کروانے کا ذریعہ بنے رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو نظر بد اور ہر فتنہ سے بچائے‘ آمین!
گمشدہ سونے کا سراغ مل گیا
استخارہ کے لئے آپ نے فرمایا تھا کہ روزانہ رات سوتے وقت ایک تسبیح یَا عَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَا خَبِیْرُ اَخْبِرْنِیْ یَا وَھَّابُ ھَبْ لِیْ مِنْ اَسْرَارِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَہْ پڑھنے سے جس معاملےکے بارے میں راہنمائی چاہیے ہو وہ مل جاتی ہے‘ کشف کی دنیا اور پُراسرار راز کھلتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے میرا سونا چوری ہو گیا‘ بہت کوشش کی مگر کچھ پتہ نہ چلا‘ پھر میں نے مذکورہ بالا دعا کی ایک تسبیح رات سوتے وقت پڑھنا شروع کردی‘اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ چند دن مستقل اس عمل کی برکت سے چوری کا سراغ مل گیا۔
محرومیاں ختم کردینے والاعمل
اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس مالک کا دیا سب کچھ موجود تھا بس نرینہ اولاد کی خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم نعمت سے بھی نواز دے مگر نہ جانے آزمائش تھی‘بندش تھی یا کیا تھااس سے محروم تھی۔زندگی کی یہی خواہش تھی کہ کسی طرح یہ مراد بھی پوری ہوجائے۔اللہ تعالیٰ کی ذات بہت رحیم و کریم ہے‘ ایک دن میں نے عبقری رسالہ میںمرادیں پانے اور ناممکن کو ممکن کرنے کے لئے گیارہ روزوں کے عمل کے بارے میں سنا کہ ہر سال خاص ساعت میں روزے رکھے جاتے ہیں اور اس دوران گیارہ تسبیح یا 313مرتبہیَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیْ اَلْخَیْر پڑھناہے اور پھر اللہ تعالیٰ سے اپنی مراد کا سوال کرنا ہے۔ان دنوں اولاد کی امید لگی ہوئی تھی اور چند ہی دنوں میں ڈاکٹر نے ڈلیوری کی تاریخ بھی دی ہوئی تھی۔اس عمل پر اتنا یقین تھا کہ ان دنوں مشکل کے باوجود میں یہ عمل کر رہی تھی۔میرا نواں روزہ تھا‘افطاری کے وقت خوب اللہ سے رو رو کر مانگا۔تھوڑی دیر بعد طبیعت خراب ہوئی ‘ہسپتال لے جایا گیا اور اللہ تعالیٰ نے ایسا کرم کیا کہ سب حیران‘اسی دن خیرو عافیت کے ساتھ ڈلیوری ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے خوبصورت چاند جیسے بیٹے سے نواز دیا۔میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔یہ سب اس عمل کی وجہ سے ممکن ہوا۔میری دیرینہ خواہش پوری ہو گئی‘ اللہ تعالیٰ نے نرینہ اولاد سے نواز دیا۔
نوٹ:اس سال اپنے مقام پر رہتے ہوئےگیارہ روزو ں کے مشکل کشاء عمل کا آغاز6 دسمبر2024 جمعہ اور اختتام16 دسمبر پیر کو ہوگا۔مسلسل گیارہ روزے رکھیں اور اس دوران اپنی مراد وں کا تصور کرئے ہوئے گیارہ تسبیح یا 313بار یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیْ اَلْخَیْرکا ورد کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں