محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک انتہائی آزمودہ اورمجرب عمل ہے جو قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔کاوربار‘شادی یا کسی بھی قسم کی سخت سے سخت بند ش ہو‘نظر بد‘سفلی عمل اور جادوکا ایسا وار جس سے بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف اور مسائل نے زندگی اجیرن کر رکھی ہو‘ ان تمام معاملات کے لئےیہ عمل بہت آزمودہ ہے۔ میں بارہا آزما چکا ہوں اور بہت سے لوگوں کو بتایا ہے‘جس نے بھی یہ عمل کیا ہے اس کی زندگی سے بندشیں ختم ہوئیں‘ نظر بد کے خطرناک واروں سے نجات ملی اور آج وہ لوگ خوشحال‘ سُکھی اور بہترین زندگی جی رہے ہیں۔انتہائی آسان عمل ہے جسے ہر شخص آسانی کے ساتھ کر سکتا ہے‘ اس میں کسی قسم کی کوئی مشقت بھی نہیں لیکن نتائج حیرت انگیز ہیں۔قارئین!وہ عمل آپ بھی نوٹ فرمالیں۔
روزانہ اول آخر درود شریف تین مرتبہ پڑھیں اور گیارہ دفعہ’’جل جلا لاں تند سند ناڑ اللہ محمد دی دھائی‘‘ یہ عمل پڑھیں اور پانی پر دم کریں ‘پھر اپنے مکان‘ دکان وغیرہ کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں ‘اس کے علاوہ یہی پانی پینے کے لئے بھی استعمال کریں‘مزید یہی عمل پڑھ کر اپنے جسم پر بھی دم کریں اور پھر کمال دیکھیں۔ بہت سے دکانداروں کو یہ عمل دیا جن کا کہنا ہے کہ اکثر تو ایسا ہوتا ہے دکان پر اس عمل کے دم کا ارادہ ہی کریں تو گاہکوں کی قطار لگ جاتی ہے۔
نوٹ:اس عمل کے حوالہ جات جاننے کیلئےفیس بک پر موجود’’Akabirparaitmad‘‘پیج وزٹ کیجئے اور وہاں موجود’’بڑوں کے تجربات‘‘کی پوسٹوں کا مطالعہ کیجئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں