کیا انگریز پر جادو‘ جنات نظربد اوربندش کے وار ہوتے ہیں؟حقائق سے پردہ اٹھ گیا!
کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو ساری زندگی ہمارے ساتھ ایک درد بن کر رہ جاتے ہیں۔یہ واقعہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کا ہے جس پر کالاجاد و کیا گیا ۔ اس کی اپنی بیٹی (Arabella) ارابیلہ نے یہ تمام تر واقعہ خود لکھا جو انٹرنیٹ پر بھی کافی مشہورہوا۔رابیلہ اور اس کی بہن ماں کے ساتھ گھر میں اکھٹے رہتے تھے مگر اس کے والدساتھ نہیں تھے ۔ ارابیلہ کے والد کو لگتا تھا کہ اس کی بیوی گھرپر دھیان نہیں دیتی ۔جس وجہ سے ان کے آپس کے تعلقات بھی خراب ہو گئے‘ ان دونوں میاں بیوی میں آپس میں لڑائی جھگڑے ہونا شروع ہو گئے ۔ ارابیلہ کے والد گھر چھوڑ کر چلے گئے اور اس نے دوسری شادی کر لی ۔
سگی ماں کی بیٹیوں کو قتل کی دھمکی
ارابیلہ کے مطابق اس کو سارا دن اپنی ماں کی چیخیں سنائی دیتی تھیں ۔آدھی رات کو اس کی ماں کے کمرے سے ایسی چیخوں کی آوازیں سنائی دیتی تھی کہ لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ اس کی ماں کی آواز ہے شروع میںاسے لگا کہ اس کی ماں شاید غصے میں ہے اور اس وجہ سے یہ سب کر رہی ہے ۔لیکن حالات مزید بگڑتے گئے ۔پھر اس گھر میں جوپُر اسرار اقعات ہونا شروع ہوئے بقول ارابیلہ کہ وہ آج تک نہیں بھلا سکی ۔اس کے سامنے اس کی ماں اپنے بال نو چتی تھی اور زمین میں رینگتی رہتی تھی اور چیختے ہوئے بے ہوش ہو جاتی تھی ۔یہاں تک کہ اس کی ماں اپنی بیٹیوں کو دھمکیاں دینا شروع ہو گئی کہ یہ خود کواور تم سب کو مار دے گی۔اب یہ دونوں بہنیں اتنا ڈر گئی کہ دونوں رات کو اکٹھے سوتی تھی کیونکہ ان کی ماں ان کے کمرے کے باہر بیٹھ کرغراتی رہتی تھی۔
ان کی ماں کومحسوس ہوتا کہ اس کے جسم کے ایک ایک حصے میں درد کر رہا ہے اور درد کی وجہ سے یہ عورت بے ہوش ہو جاتی تھی۔ ایک دن ان کے گھر ان کی ماں کی دوست آئی ارابیلہ نے اس کو اپنی ماں کے حالات بتائے ۔اس کی والدہ کی دوست نے کہا کہ وہ ایک ایسی خاتون کو جانتی ہے جو ان کی ماں کا علاج کر سکتی ہے ۔ارابیلہ والدہ کو اس خاتون کے پاس لے گئی‘جہاں اسے معلوم ہوا کہ وہ عورت جادو جنات کا علاج کرتی تھی ۔ارابیلہ نے بتایا وہ اپنی ماں کو اس خاتون کے پاس لے کر گئی‘ وہ خاتون شہر سے بہت دور ایک سنسان علاقے میں رہتی تھی جہاں دور دور تک کوئی انسان نظر نہیں آرہا تھا ۔ جنگل میں اس خاتون کا چھوٹا سالکڑی کا گھر بنا ہوا تھا۔ ارابیلہ‘ اس کی والدہ اور اس کی والدہ کی دوست اس گھر کے اندر داخل ہوئے۔اندر ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی اس نے ارابیلہ سے وہی رکنے کا کہا اور ان کی ماں کو ایک علیحدہ کمرے میں لے گئی۔
خطرناک حادثہ اور موت
ارابیلہ کو اس کمرے کی ساری آوازیں صاف صاف سنائی دے رہی تھی۔ان کی ماں اچانک چیخنا شروع ہو گئی اس کے جسم سے شیشے نکل رہے تھے اور بالوں کا ایک لمبا ٹکڑا بھی اس کی ماں کے منہ سے نکلا۔وہ کچھ عرصہ علاج کی غرض سےمستقل اس عامل عورت کے پاس آتے رہے‘ایک بار ان کی ماں اسی کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی اور عامل خاتون عمل کر رہی تھی کہ ایک دم اس کی ماں نے غرانا شروع کر دیا۔پھر اس کی ماں اسی طرح چیخنا شروع ہو گئی جیسے یہ گھر میں چیختی تھی۔اچانک ان کی ماں کی آواز بھی تبدیل ہو گئی۔ان کو ایسے لگا جیسے کوئی اور عورت زور زور سے ہنس رہی ہو ‘یہ ان کی ماں نہیں تھی۔ عامل نے پوچھا تمہیں کس نے بھیجا ہے لیکن آگے سے کوئی جواب نہیں آیا ۔کئی بار پوچھنے کے بعد آخر کار ان کی ماں نے جواب دیا کہ مجھے اسی عورت نے بھیجا جس سے اس کے شوہر نے دوسری شادی کی ہے‘دراصل اس کی والدہ کے اندر سے کوئی اور بول رہا تھا اور بار بار یہی جملہ دہرا رہا تھا۔یہ لوگ وہاں سے واپس آگئے اس کے بعد اس کی والدہ کافی بہتر ہو گئی۔ اس دوران ان کا والد بھی گھر واپس آنے لگا ۔کچھ عرصے بعد جس عورت سے ان کے باپ نے دوسری شادی کی تھی ایک خطرناک حادثہ کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔اس کے بعد ان کا والد واپس گھر اپنی پہلی بیوی اور بیٹیوں کے پاس واپس آگیااور ایک اچھی زندگی گزرنا شروع ہو گئی ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں