Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تعویز لکھا اور بیٹے کا 9 سالہ پرانا مرض ٹھیک

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! ہمارا ایک کیس چل رہا تھا جس کے لئے ہمیں ایک سرکاری دفتر سے کاغذات بنوانے تھے لیکن کچھ رشتہ دار ملک میںموجود نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نہیں بن رہے تھے‘عجیب قسم کی رکاوٹیں آرہی تھیں۔میرے شوہر کو کسی بزرگ نے بتایا کہ سورہ عمران کی آیت نمبر 25،24 " ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ- وَّ غَرَّهُمْ فِیْ دِیْنِهِمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَO فَكَیْفَ اِذَا جَمَعْنٰهُمْ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ-وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ"کو اکتالیس مرتبہ اکتالیس دن تک پڑھیں ۔ہم نے پڑھنی شروع کر دی، آپ یقین کریں چند دن بعد سسر کہنے لگے کہ کاغذات بن گئے ہیں ، میں مطلوبہ سرکاری دفتر گیا اور پتہ نہیں کیسے کام ہو گیا اور کسی رشتہ دار کےآنے کی ضرورت نہیں پڑی،جو رکاوٹیں تھیں وہ ختم ہو گئیں‘ اس پرہمارے کیس کے وکیل بھی حیران تھے کہ کیسے ممکن ہو گیا۔
بیٹے کی 9سالہ بیماری ختم
مجھے بسم اللہ کے تعویز سے بہت فائدہ ملا۔ میرے چھوٹے بیٹے کے گلے میں دس ماہ کی عمر سے ایک گلٹی بنی ہوئی تھی اور آج وہ دس برس کا ہو چکا ہے۔ یہ تعویز کھلانے سے 80 فیصد گلٹی ختم ہو چکی ہے۔ میںاسے ایک تعویز روز کھلا دیتی ہوں۔ تعویز کا طریقہ یہ ہے کہ سفید کاغذ پر’’ ب‘‘ 19 بار،’’س‘‘ 19 بار اور’’ م‘‘ 19 بار علیحدہ تین سطروں میں لکھیں اور ان سب کے اوپر بڑا سا "اللہ" لکھ دیں ۔یہ تعویز منہ میں رکھ کر ٹافی کی طرح چوستے رہیں اور پھر نگل لیں ، چھوٹا سا تعویز بنائیں زیاد ہ بڑا نہ ہو۔
اس کے علاوہ بھی ہم نے عبقری کے اعمال سے بہت کچھ پایا ہے۔ میرے شوہر نے کچھ مسائل کی وجہ سے نوکری چھوڑ دی تھی ہمارے مالی حالات بہت خرا ب تھے ، اس وقت ہمیں سورہ والضحیٰ کثرت سے پڑھنے کا عمل ملا ، ہم میاں بیوی نے شروع کیا الحمد للہ ایک ہفتے کے اندر ہی میرے شوہر کو نوکری مل گئی جبکہ میرے شوہر کا شعبہ بھی یہ نہیں تھا جس ادارے میں انہیں اچھی نوکری مل گئی اور ہمیں جہاںسے گمان نہیں تھا وہاں سے اتنی رقم ملی کہ ہم نے 20 تولہ سونا لیا۔ بس یہ اللہ پاک کا کرم ہوا ہے۔ میرا تجربہ ہے کہ جب ہم بہت پریشان ہوتے ہیں ،چاہے وہ پیسوں کی وجہ سے ہوں یا گھریلو مسائل ہوں جب بھی ٹینشن ہو ایک بار کلمہ طیبہ پڑھ لیتی ہوں ، ایسے لگتا ہے جیسے درد کی کوئی مؤثر دوا کھا لی ہو۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 065 reviews.