Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سفید کپڑے سے سیا ہ بلاؤں کو جلا کر راکھ کر دیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

قارئین!عبقری ہر ماہ ایسے طاقتور روحانی اعمال دے رہا جس کی برکت سے آپ سارا سال سورج اور چاند گرہن کے اثرات سے حفاظت میں رہیں گے اور محض اللہ کے نام کی برکت سے‘سارا سال‘وبائیں‘آفات و بلیات ان شاءاللہ آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔2024ءکے سورج‘ چاند گرہن کے اثراتِ بد سے محفوظ رہنے‘ اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے‘ گھر کاروبار کو محفوظ رکھنے کیلئے اور نحس لمحات سے حفاظت کے لئے یہ عمل ماہ نومبر 2024ء کیلئے چنا گیا ہے۔
ماہ نومبر کے ہرجمعہ والے دن عصر کی نماز کے بعد اپنے اور اپنے اہل و عیا ل کی مشکلات‘مصائب‘ جادو جنات اور تمام مسائل کا سخت تصور کرتے ہوئے ، اول آخر تین مرتبہ درود پاک کے ساتھ11 بار "اللہُ حَافِظِی ،اللہُ نَاصِرِی ،اللہُ حَاضِرِی،اللہُ نَاظِرِی،اللہُ مَعِی" پڑھ کر سفید کپڑے یا سفید ٹشو پر دم کر کے گھر کے ہر فرد کے سر پر یہ کپڑا یا ٹشو پھیر کراس تصور کے ساتھ جلا دیںکہ مشکلات‘جادو جنات ‘ مصائب اور پریشانیاں بھی جل رہی ہیں ‘ اس کی راکھ کو پانی میں بہا دیں یا پودوں کی کیاری میں ڈال دیں۔ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے ہر قسم کے نحوست بھرے اثرات سے حفاظت رہے گی اور اس ماہ آفات وبلیات سے بھی یقینی حفاظت اور نجات ملے گی۔یہ روحانی عمل آپ کو اس ماہ کی نحس گھڑیوں سے حفاظت میں رکھے گا جس سے غم اور دکھ درد دور ہوں گے‘ ان شاءاللہ۔
عمل کاہدیہ: اس ماہ صرف ایک بارحسب توفیق چاول اور شکر کیڑے مکوڑوں کو ڈا ل دیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت ابو ذر غفاری ؓ اور حضور ﷺ کے گھرانے( حضورﷺ کی ازواج مطہراتؓ، بیٹیاںؓ،بیٹےؓ، دامادؓ، نواسےؓ اور نواسیاںؓ) کو ہدیہ کریں۔
نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 064 reviews.