محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے چند آزمودہ طبی و روحانی تجربات تحریر کر رہا ہوں‘ آپ سے درخواست ہے کہ انہیں عبقری رسالہ میں ضرور شائع کیجئے گا تاکہ میری طرح دوسرے لوگ بھی ان سے مستفید ہوں۔
شوگر کے مرض میں مفید
ایسے افراد جو شوگر کے مرض کا شکار ہوں ‘ادویات استعمال کرنے کے باوجود بھی افاقہ نہ ہوتا ہو تو انہیں چاہیے کہ کوڑ تمہ پیس کر کیپسول بھر لیں اور روزانہ ایک کیپسول پانی کے ہمراہ استعمال کریں‘ ان شاءاللہ شوگر کے مرض میں افاقہ ہوگا۔
جسمانی تکالیف کا علاج
اگر کوئی شخص جوڑوں اور کمر درد کے مسئلہ کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ پنساری سےسنبھلو بوٹی لے کر اس کا چھلکا اتار کر سائے میں خشک کر لیں‘ اسے پیس کر رات سوتے وقت دو سے تین چٹکیاں ہمراہ دودھ استعمال کریں‘ ان شاءاللہ جوڑوں کے درد میں آرام ملے گا۔اس کے علاوہ دانتوں کے درد کی صورت میںیہی سفوف چند بار دانتوں پر ملنے سےدرد ختم ہو جاتا ہے۔
پیچش سے نجات کیلئے کشمیری نسخہ
اگر پیچش کے مرض سے نجات نہ مل رہی ہو تو کشمیر کے علاقہ میں عمومی طور پرایک درخت کی شاخیں جھاڑو بنانے کے لئے استعمال کرتی ہیں جسے جنڈ کہتے ہیں۔ اس درخت میں لگنے والے چار عدد سرخ پھول کے بیج یا دانے نکال کر پانی کے ہمراہ استعمال کرنے سے جلد ہی پیچش کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے‘بہت ہی مجرب نسخہ ہے۔
جادو جنات سے نجات
ایسے افراد جو جادو جنات کے ستائے ہوں‘یا کسی ایسی روحانی و جسمانی بیماری کا شکار ہوں جس کا علاج کروا کروا کر تھک چکے ہوں مگر شفاء نہ مل رہی ہو تو انہیں چاہیے کہ نماز فجر کی دو سنتیں پڑھ کر فرض پڑھنے سے پہلے 41 بار سورئہ فاتحہ پڑھیں اور یہ عمل مسلسل 41 دن تک کریں‘ ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے جادو جنات کے اثرات زائل ہو جائیں گے‘ بیماریاں ختم ہوں گی اور روحانی طاقت ملے گی۔
کمزور جسم کو طاقتور بنانے کیلئے
جو لوگ بیماری یا کسی بھی وجہ سے کھانا نہ کھاتے ہوں‘بھوک نہ لگتی ہو تو انہیں جو کا دلیہ دودھ میں پکا کر تھوڑا تھوڑا کر کے کھلانا شروع کر دیں‘اس کے استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی جائے گی‘ جسم میں طاقت پیدا ہو گی اور اس کے علاوہ بھوک لگنا بھی شروع ہو جائے گی۔چند دن استعمال کرنے سے ہی لاجواب رزلٹ ملتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں