محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر سات سال ہے اور میں سکول میں پڑھتی ہوں۔ اپنی والدہ کے ساتھ ہر جمعرات تسبیح خانہ آتی ہوں، یہاں سب لوگ بہت اچھے ہیں مجھے بہت پیار کرتے ہیں۔آپ پڑھائی کے لئےجو وظیفہ بتاتے ہیں وہ میں کرتی ہوں۔ میری ٹیچر بھی حیران ہوتی ہیں کہ مجھے سبق جلدی یاد ہو جاتا ہے۔ ایک بار کلا س میں کچھ بچوںنے شرارت کی تو ٹیچر نے سب کو سزا کے طور پر دھوپ میں کھڑا کر دیا،ٹیچر کو بہت غصہ تھا، میںنے سب بچوں سے کہا کہ ’’يَآ اَيُّـهَا الْمُزَّمِّلُ ‘‘پڑھیں،سب نے پڑھنا شروع کردیا۔ کچھ دیر بعدٹیچر نے سب کو بٹھا دیااور انہوں نے کچھ نہیںکہا۔ یہ تو صرف اس سورۃ کے ایک لفظ کا کمال ہے، ساری سورۃ کا کیا کمال ہوگا؟میں نے آپ سے سورہ مزمل کے فائدے سنے تب سے یاد کرنا شروع کر دی اور اب مجھے سورۃ مزمل زبانی یاد ہے۔ ایک بار میں اپنے ابو کو سورۃ مزمل سنارہی تھی، سنانے کےبعد جب دوسرے کمرے میں گئی تو اندر کوئی نہیں تھا۔ میں نے کہا سب کہاں چلے گئے۔جب میں نے دیکھا تو سارے باہر صحن میں زمین پر بیٹھے ہوئے تھے، انہوںنے بتایا کہ زلزلہ آرہا تھا اس لیے سارے باہر صحن میں آ گئے لیکن مجھے اور ابو کو سورہ مزمل کی وجہ سے محسوس بھی نہیںہوا کہ کچھ ہورہا ہے یا نہیں۔
قارئین!آپ نے پڑھا تسبیح خانہ کیسے نسلوں کی تربیت کر رہا ‘ ہر ماہ ایسے بچوں کی من کی باتیں پڑھنا ہر گز نہ بھولیں!اگر آپ بھی اپنی نسلوں میں نیکی ‘ تربیت‘ مسنون اعمال‘ ذکر مصلیٰ لانا چاہتے ہیں تو انہیں ہر جمعرات کی محفل میں تسبیح خانہ لانا ہر گز نہ بھولیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں