محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ شادو آباد رکھے، اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ حضرت جی میںنے تسبیح خانہ سے بہت کچھ پایا ہے اور آپ سے بیعت بھی ہوئی ہوں۔ میں کچھ تجربات عبقری رسالے کے لئے بھیج رہی ہوں براہ مہربانی جلد ہی رسالہ میں شائع کروا دیجئے ۔ ایک ٹوٹکہ جو کہ قبض کی بیماری کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ ٹوٹکہ اصل میں ایک قہوہ ہے۔ ایک کپ پانی میں آدھا چمچ ثنا مکی ڈالیں اور تھوڑا سا خشک پودینہ اور دار چینی شامل کر کے اچھی طرح پکائیں جب پانی خشک ہو کر آدھا کپ رہ جائےتو چولہے سے اتار لیں، میٹھا شامل کرنا چاہیں تو حسب ضرورت ملا لیں۔اس قہوے کو پینے سے قبض کا پیچیدہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔دائمی قبض کے لئے کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں۔اس کے علاوہ خارش کے لئے بھی ایک ٹوٹکہ بہت مجرب ہے۔
اگر کسی کو جسم پر خارش ہو تی ہو تو اسے چاہیے کہ نیم کے پتے اتنے لیں کہ دونوں ہاتھ بھر جائیں ان پتوں کو پانی میں اچھی طرح اتنا ابالیں کہ پانی آدھا رہ جائے، پھر اس کو بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ اب جب بھی آپ نے نہانا ہو تو نہانے کے پانی میں یہ نیم کا پانی شامل کرلیں ، لگاتار کچھ دن یہ پانی استعمال کریں، ان شاء اللہ آہستہ آہستہ خارش ختم ہوجائے گی ۔میںنے یہ ٹوٹکہ جسے بتایا اس کو خارش کے مرض سے نجات مل گئی ۔ جتنی بھی ضدی خارش کی بیماری ہو نیم کے اس پانی سے ٹھیک ہو جاتی ہے کیونکہ یہ پانی جراثیم کش ہوتا ہے۔ نیم کے پتے جلد کی بہت سی بیماریوں کو دور کرنے کی تاثیر رکھتے ہیں۔(ماریہ اسحٰق ، جہلم )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں