محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کے ہم پر اتنے احسان ہیں کہ زندگی بھر ان کا بدلہ نہیں دے سکتے۔اللہ کا کروڑوں شکر ہے کہ اس نے آپ جیسی شخصیت سے ملوا دیا۔ میرے پورے خاندان کوحسد اور جادو نےاجاڑ رکھا تھا۔ ہمارا رزق ختم ہو گیا، ہم در در کے محتاج ہو گئے، ہمارے گھر کا سکون اور چین لٹ گیا ہمیں ایک پل کا چین نہ گھر میں اور نہ گھر سے باہر نصیب تھا، بیماریوں نے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے تھے، گھر میں ادویات کا ڈھیر لگا رہتا، دکھوںکو جیسے ہمارے گھر کی راہ ہی نظر آتی تھی ، گھر میں اموات در اموات ہونے لگی تھیں، ہماری نسلیں بیمار اور اپاہج پیدا ہورہی تھیں ۔ یہ سلسلہ سالہا سال چلا۔ پھر مجھے اللہ پاک نے عبقری سے ملوا دیا، تسبیح خانہ آنا شروع کیا تو ایسا لگا جیسے پانی سے نکلی ہوئی مچھلی کو واپس پانی میں ڈال دیا گیا ہو۔ میںنے کئی سالوں بعد پہلی مرتبہ سکھ کا سانس لیا، مجھے تسبیح خانہ داخل ہوتے ہی ایسا سکون ملا جو زندگی میں کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔ میںنے تسبیح خانہ آنا شروع کیا، یہاںسے مجھے ہجویری محل کا معلو م ہوا۔میںنے ہجویری محل جا کر آستانہ منت مراد میں اعمال کیے، میرے خاندان میں جو جادو اور مصائب تھے سب ختم ہو گئے ، پھر میں کافی عرصہ تک اپنے پورے خاندان کو ہجویری محل لے کر آتا اور ہم سب آستانہ منت مراد کے اعمال کرتے ، حاجتی بورڈ اور وہاں پر موجودخاص نورانی طاقتور ترین عملیات کے عمل کرتے ہمارے گھر اورجسم کے انگ انگ سے جادو کا اثر نکل گیا۔
اپاہج بیٹا تندرست
ہمارے گھر کا رزق جو جادو کی وجہ سے بندھ چکا تھا ، کھل گیا۔زندگی بہت خوشحال ہو گئی ہے۔ میں ہجویری محل میں خدمت کرنے جاتا ہوں ، بستر ہمراہ لے جاتا ہوں اور وہاں رہ کر خدمت کرتا ہوں اور ادھر میرے گھر کے حالات بہتر ہو جاتے ہیں۔ میری زندگی میں سکون آ گیا ہے، میرا ایک بیٹا اپاہج تھا،اسے جادو کے ذریعے ہی اپاہج کیا گیا تھا، اللہ کا کروڑوں شکر ہے ۔ وہ اسّی فیصد ٹھیک ہو چکا ہے۔ہجویری محل کے اعمال اور وہاں کی خدمت نے مجھے نئی زندگی نصیب کی ہے۔ میرے تین بہن بھائی اس جادو اور حسد کی بھینٹ چڑھ گئے اوراسی اذیت میں دنیا سے رخصت ہو گئے کیونکہ اس وقت تک ہمیں عبقری نہیں ملاتھا۔اللہ سے دعا ہے کہ عبقری تسبیح خانہ کی اس عظیم نسبت اور یہاں خدمت کی برکت سے ان کےجنت میں درجات بلند فرمائے۔ ہمارے خاندان پر جس نے بھی جادو کے وار کروائے اس نے ہم پر بہت بڑا ظلم کیا، پتہ نہیں کوئی اتنا ظالم کیسے ہو سکتا ہے کہ اپنے حسد کی تسکین کے لئے کسی دوسرے کی زندگی برباد کردے۔ اللہ نے ہمیں جادو اور حسد کی آگ سےنکال دیا، اللہ کبھی کسی کو یہ دکھ نہ دکھائے اور ہمیں عبقری تسبیح خانہ کی قدر دانی عطا فرمائے‘آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں