Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

در بدر ہو گئی مگر کالے یرقان سے نجات نہ ملی عبقری ملا زندگی مل گئی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے اہل و عیال اور نسلوں کو صحت و تندرستی اور خیرو برکت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔تسبیح خانہ کے سارے نظام اور سب لوگوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ‘ تا قیامت اللہ تعالیٰ آپ سب کو خیرو برکت عطا فرمائے‘ آمین!
تسبیح خانہ سے تعارف سے پہلے میں مختلف بیماریوں میں جکڑی تھی‘ معدہ خراب رہتا‘ خون کی الٹیاں آتی اور کالے یرقان کا مسئلہ بھی تھا۔تین بار جگر کی سرجری کروا چکی تھی مگر اس کے باوجود بھی صحت نہ مل سکی‘بیماریوں کے ساتھ ہی زندگی بسر کر رہی تھی۔ تسبیح خانہ سے تعارف ہوا تو عبقری دواخانہ لاہور میں آپ کے اسسٹنٹ صاحب سےمعائنہ کروایا‘انہیں اپنی بیماریوں سے متعلق بتایا۔انہوں نےمجھے تسلی کے بول دئیے اور اس کےعلاوہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ روحانی پھکی‘ ٹھنڈی مراد اور جوہر شفائی پائوڈر (پرانا نام جوہر شفاء مدینہ) استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے یہ واضح فرمایا تھا کہ چند دن استعمال کر کے ادویات کو چھوڑ نہ دیں بلکہ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں۔میں نے ان کے مشورہ پر عمل شروع کر دیا‘چند ہفتے ادویات مسلسل استعمال کیں مگر واضح فرق محسوس نہ ہوا۔لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور ادویات کا استعمال جاری رکھا ‘چند ماہ یہ ادویات مسلسل استعمال کرنے سے حیرت انگیز طور پر بہتری آنا شروع ہو گئی۔کالا یرقان‘ معدہ کے مسائل ختم ہونے لگے‘خون کی الٹیاں آنا بھی بند ہو گئیں۔میں نے اب بھی ان ادویات کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے‘ اللہ کا شکر ہے90 فیصد بیماریوں سے نجات مل چکی ہے اور جو 10 فیصد تھوڑا سا مسئلہ ہے وہ بھی میری کوتاہی کی وجہ سے کہ میں کچھ عرصہ ادویات کا ناغہ کرتی رہی۔لیکن اب مسلسل استعمال کر رہی ہوں‘ ان شاءاللہ باقی جو تھوڑا سا رہ گیا ہے وہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔تسبیح خانہ کی وجہ سے روحانی و جسمانی طور پر بہت فائدہ ہوا ہے۔ جب سے گھر میں آپ کی روحانی محافل کی ریکارڈنگ گھر میں لگانا شروع کی ہے گھر کے بہت سے مسائل حل ہوگئے ہیں۔بچے بہت لڑتے جھگڑتے تھے‘ نافرمانی کرتے تھے‘ الحمدللہ اب گھر میں سکون ہو گیا ہے‘بچے اب فرمانبرداری کرتے ہیں۔
میرے پاس گردہ کی تکلیف سے نجات کے لئے بہت ہی آزمودہ طبی نسخہ ہے‘اسے عبقری قارئین کی نذر کر رہی ہوں تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو۔میری بیٹی کے گردے میں بھی اکثر درد کی شکایت رہتی تھی‘جب سے اسے یہ نسخہ استعمال کروانا شروع کیا ہے‘ درد ختم ہو گئی ہے۔اب بھی اگر کبھی کبھار گردہ میں تکلیف ہو تواسی نسخہ کے استعمال سے آرام آجاتا ہے‘ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانے پڑتے۔نسخہ درج ذیل ہے۔
سونف آدھا کپ‘ ادرک انچ ٹکڑا‘ سبز الائچی تین عدد ‘ان تمام اجزاء کو دو کپ پانی میں ابال لیں ‘ جب ڈیڑھ کپ پانی رہ جائے تو اتار لیں اور چھان کر ایک چمچ شہد ملا کر چسکی چسکی کر کے یہ قہوہ پی لیں۔کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں‘ان شاءاللہ گردوں کا درد ختم ہو گا اورادویات سے نجات مل جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 059 reviews.