محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!نظر بد ایک ایسی حقیقت ہے جس کا انکار کرنا سچائی کو جھٹلانا ہے۔ ہمیں کوئی مسکرا کر دیکھے اس کا ہم پر کیا اثر ہوتا ہے اور کوئی ہمیں غصے سے صرف دیکھ لے تو اس کا ہم پر کیااثر ہو گا۔ اسی طرح اگر کوئی حسرت کی نظر یا حسد کی نظر سے دکھے اس کی نظر کا اثر بھی ہوتا ہے۔ ہمیں اسلام نے ہر موقع پر مختلف دعائیں پڑھنے کا حکم دیا ہے، اس کے پیچھے کیا راز ہے یہ سب ہماری بھلائی کے لئے کیا گیا ہے۔ کھاتے پیتے ، اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، گھر سے نکلتے ، گھر میں داخل ہو تے ، حتی کہ بیت الخلاء کی دعائیں ہیں تاکہ ہم ان دیکھے دشمن اور ان دیکھے وار سے محفوظ رہ سکیں ۔ مجھے ان چیزوں کا احساس نہیں تھا ، بس بچپن سے سنتے آرہے تھے کہ نظر بد کوئی چیز ہوتی ہے لیکن اس کے بارے میں کبھی غوروفکر ہی نہ کیا اور نہ ہی کبھی اس سے بچنے کی کوشش کی بلکہ میری تو یہی کوشش ہوتی تھی کہ میں دنیا کے سامنے آؤں اور دنیا مجھے دیکھے میری کامیابی دیکھے اور میری خوشیاں دیکھے لیکن جب مجھے نظر بد کے تیر نے چیر دیا تب احساس ہوا کہ یہ تیر کتنا زہریلا اور کتنا برباد کر دینے والا ہے۔مجھے کسی کی نظر نے ایسا کھایا کہ میں صحت مند اور ہر طرح سے بہترین تھا لیکن اچانک بغیر کسی خاص وجہ سے بیمار ہو گیا اور میری بیماری اتنی طویل ہو گئی کہ مجھے دیکھ کر کوئی پہچانتا نہیں تھا کہ یہ وہی انسان ہے۔میرے گھر والے میرا علاج کروا کر تھک گئے اور میں بھی زندگی سے نا امید ہو گیا ۔ کسی کو سمجھ نہیں آتا تھا کہ بیماری کیا ہے ۔ میرا معدہ کچھ بھی ہضم نہیں کرتا تھا۔ میری تکلیف اتنی بڑھ گئی تھی کہ میں اللہ سے موت کی دعائیں مانگتا تھا۔ اللہ نے ایک رشتہ دار کو فرشتہ بنا کر بھیجا اور اس نے ہمیں عبقری کے بارے میں بتایا بلکہ وہ خود مجھے تسبیح خانہ لے کر آیا اورمجھے گوشہ طلسمات میں موجود تمام طلسماتی اعمال کروائے، سکندری شیشے کا عمل کیا تو مجھے محسوس ہوا جسم کے گرد کوئی ہالہ تھا جو ایک دم ٹوٹا ہے۔پھر کھجور کے تنے اور کیل کا عمل کیا۔ یہ عمل کرنے کے بعد میری طبیعت سنبھل گئی اور جو ادویات پہلے بے اثر تھیں اب ان میں شفاء پڑھ گئی میں دنوںمیں صحت یاب ہو گیا۔ شیخ الوظائف کی روحانی محافل سننا شروع کیں، پھر احساس ہوا کہ اعمال کے بغیر زندگی غیر محفوظ ہےاور انسان کو اپنی کامیابی اور نعمتوں کی بے جا نمائش نہیں کرنی چاہیے (نجیب علی ، لاہور )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں