السلام علیکم! میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا ، میں قارئین کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ بھی فراڈ اور غیر معیاری مصنوعات سے بچ سکیں۔ میری شادی ہوئی تو کچھ ہی عرصہ بعد مجھے کمزوری محسوس ہونے لگی اور ازدواجی حقوق ادا کرنے سے قاصر ہو گیا۔میںنے عبقری دواخانہ کی معجون طاقتی کا استعمال شروع کیا ، جس سے کچھ ہی عرصے میں میری طاقتیں بحال ہو گئیں اور جسمان کمزوری دور ہو گئی۔ میں بہت مطمئن ہوا کہ مجھے صحیح علاج مل گیا۔ معجون طاقتی کی ایک ڈبیہ ختم ہوئی تو میں دوبارہ اپنے علاقے کے عبقری ایجنسی ہولڈر کے پاس گیا تو انہوںنے مجھے معجون طاقتی کی بجائے کوئی اور دوا دکھائی اور بتایا کہ یہ بہت اچھی دوا ہے اس کے زبردست رزلٹ ہیں اور مسلسل اس کی تعریفیں کرتا رہا، میںنے اس لئے ان کی بات مان لی کہ ان کے پاس عبقری ایجنسی ہے اور یہ قابل اعتماد انسان ہوں گے۔ میںنے وہ دوا لا کر استعمال کی تو مجھے واقعتاً پہلی ہی خوراک سے بہت فرق محسوس ہوا اورقوت خاص میں اضافہ محسوس ہوا۔ چار یا پانچ خوارکیں لینے کے بعد میری جسمانی حالت بدلنے لگی، میری رنگت زرد ہو گئی اور میرے گردوں میں درد شروع ہو گیا۔ میںنے گردوں کے ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے فوراً پوچھا کہ کوئی غیر مناسب دوا استعمال کی ہے تو میں حیران ہو گیا کہ اسے کیسے معلوم ہوا، خیر میںنے ڈاکٹر کو تفصیل بتائی تو انہوں نے کہا کہ اس دوا کا چند دن اور استعمال کر لیتے تو آپ کے گردے ناکارہ ہو سکتے تھے، ان ادویات میں اسٹریائیڈ کی غیر معمولی مقدار ڈالی جاتی ہے تاکہ استعمال کرنے والے کو پہلی ہی خوراک میں اثر محسوس ہو اور ہماری دوا پر اعتماد بن جا ئے۔لیکن یہ سراسردھوکے کا کاروبار ہے۔ قارئین آپ بھی عبقری کی ادویات پیکنگ دیکھ کرخریدیں۔(محمد ثناءاللہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں