Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

با وفا عورت کا بے وفا شوہر اور دکھ بھری زندگی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!تین ماہ سے عبقری کی قاریہ ہوں ۔ اب عبقر ی سے ہی میری امید ہے کہ میرے حالات بدل سکتے ہیں تو صرف اسی سےمیرے شوہر ایک بڑے ادارے میںملازم  کرتے تھے اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔بات کچھ ایسی ہے کہ جب سے میری شادی ہوئی ہے انہوںنے گھر پر کوئی توجہ نہیں دی پورا پورا دن گھر سے باہر رہتے، اب بھی ان کا اٹھنا بیٹھنا غلط لوگوں کے ساتھ ہے ساری زندگی اپنی کمائی غلط کاموں میں لگائی ہے ، گھر کی حالت جیسے بھی ہو ان کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی ۔جب ملازمت تھی صبح دفتر جاتے اور شام کو گھر آتے ہی باہر چلے جاتے تھے اور پوری پوری رات گھر سے باہر رہتے تھے جو اکھیلنا لڑکی بازی کرنا اور نہ جانےکون کون سے برے کام کرتے تھے ، اپنی ساری زندگی کی کمائی انہوں نے انہی کاموں میں لگائی ہے۔ اپنے بڑھاپے کے لئےاور اپنی اولاد کے لئے کچھ بھی نہیں  چھوڑا۔ ان کی نوکری سے اچھی آمدن ہوتی تھی لیکن میرے خاوند سے جب بھی کام کے لئے پیسے مانگو تو آگے سے ذلیل ہی کرتے کہ میں کہاں سے دوں میرے پاس کچھ نہیں،پتہ نہیں آج تک انہوںنے اتنا پیسہ کہاں لگایا کیا کیا کچھ پتہ نہیں اور جب وہ ریٹا ئر ہو چکے ہیں تب بھی ان کا یہی حال ہے پورا پورا دن گھر سے باہر رہتے ہیں جب دیکھوں غصہ ناک پر رہتا ہے گھر والوں کو کچھ نہیں سمجھتے ہمیں الٹی سیدھی دھمکیاں دیتے ہیں۔ میں تم لوگوں کے ساتھ یہ کر دوں گا وہ کر دوں گا تم لوگ دیکھنا تو سہی تم لوگوں کا کیا حال ہوتا ہے۔ اکثر میرے خاوند کے قریبی اور ان کے مخلص جاننے والے ہمیں آ کر بتاتے ہیں کہ ہمیں کہتے ہیں کہ میں ریٹائرمنٹ ہونے کے بعد اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر چلا جاؤں گا ۔ میرے چھ بچے ہیں۔تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔ حضرت جی بچوں کو پڑھانا اور لکھانا اور ان کی شادیوں تک کا مرحلہ میں نے کیسے طے کیا ہے یہ تو میرا خدا ہی جانتا ہے ۔ میرے خاوند نے اپنی اولاد کے لئے کچھ نہیں سوچا اور نہ ہی کچھ بچا کر رکھا ہے ساری زندگی اپنی کمائی اپنی عیاشیوں میں اڑا دی ہے۔ میرے دونوں بیٹے چھوٹی موٹی نوکریاں کرتے ہیں بڑا بیٹا اخبار کا کام کرتا ہے۔ان کی تنخواہ بہت کم ہے ۔ ایک بیٹے کی شادی ابھی کرنی ہے ، اس کے لئے نیک اور صالح رشتہ کا بندوبست ہو جائے میرے خاوند نے تو اپنی کمائی میں سے کچھ نہیں چھوڑا نہ ہی ان کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچا ہے۔ا گر میرے خاوند نے کچھ بچایا ہوتا تو میرے بیٹے اپنا کوئی ذاتی کاروبار ہی شروع کر لیتے ۔ میںنے بہت کوشش کی کہ میرے خاوند راہ راست پر آجائیں لیکن ان میں آج تک کوئی بدلاؤ نہیں آیا ، اب آپ ہی مجھے بتائیں میں کیا کروں میں بس یہ چاہتی ہوں میرے خاوند اللہ کی طرف آجائیں نماز پڑھیں قرآن پڑھیں ، مجھے ہر وقت پریشانی رہتی ہے کہ نہ جانے کیا ہونے والا ہے ۔ گھر کے اخراجات کیسے پورے کرنے ہیں ۔ آپ ہی مجھے کچھ بتائیں میں کیا کروں ،جس سے گھر کے حالات ٹھیک ہو جائیں اور میرے خاوند ٹھیک ہو جائیں ۔ آپ ہمارے لئے دعا بھی کیجئے اور ہمیں کوئی طاقتور عمل بھی بتائیے کہ سب ٹھیک ہو جائے ۔(پوشیدہ)
ایسے تڑپتے اور سلگتے حالات سے نکلنے کے لئے طاقتورترین عمل
محترمہ آپ کو وہ عمل بتاتا ہوں جس کی برکت سے بے شمار خواتین ایسی ہی درد ناک زندگی سے نکل کر خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ صبح و شام ایک ایک تسبیح "بِسمِ اللہ ِ اِنَّا لِلهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ یَا جَامِعُ یَامُعِیدُ" پڑھیں، اول آخر تین مرتبہ درود پاک پڑھیں اور روٹی کے چند ٹکڑوں پر دم کر کے پرندو ں کو ڈال دیں۔یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
عمل کا ہدیہ : جب عمل کے21 دن مکمل ہو جائیں تو313 روپے کسی مستحق کو صدقہ کر دیں اور اس کا ثواب حضرت عثمان غنی ؓ اور حضورﷺ کے گھرانے ( حضورﷺکی ازواج مطہراتؓ، بیٹیاںؓ ،بیٹےؓ، دامادؓ، نواسےؓ اورنواسیاںؓ)کو ہدیہ کریں۔عمل کا ہدیہ صرف ایک مرتبہ کرنا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 054 reviews.