محترم شیٰخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ذاتی پریشانیاں گھریلو ناچاقیاں کاروباری بندش جادو ٹونے کے اثرات سے پریشان ہو کر بیٹی کی ترغیب پر تسبیح خانہ کا رخ کیا، الحمد للہ بزرگوں کی زیر نگرانی وظائف کیے اور تین دن کا چلہ مکمل کیا۔ چلہ کرنے کے بعد مجھے اپنی تمام مایوسیاں امید میں بدلتی ہوئی دکھائی دیں ۔ ذہنی دباؤ کم ہوا ۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط ہوا اعمال و وظائف کا شوق بڑھ گیا۔
مایوسیوں سے چھٹکارا ملا
قیام کے دوران متعدد احباب سے بات کرنے سے یقین میں اضافہ ہوا ، کسی نے بھی مایوسی کی بات نہیں کی بلکہ ہر ایک نے مشکلات سے نکلنے اور مرادیں پوری ہونےکے تجربات بتائے۔ تسبیح خانہ میں چلہ کرنے والوں کے مسائل حل ہوئے اور ہو رہے تھے کسی نے بتایا کہ روزگار نہیں تھا، غیبی اسباب بنے اور روزگار مل گیا، کسی کو بیماری نے تنگ کیا تھا وہ یہاں آنے سے شفاء پا گیا، کسی کو جادو جنات نے تباہ و برباد کر دیا تھا لیکن تسبیح خانہ تین دن روحانی چلہ میںآنے سے اس کے جادو اور جنات کا خاتمہ ہو گیا اور اس کی زندگی میں سکون آ گیا۔ کسی کے کاروبار کی بندش تھی اور کاروبار نہیں چلتا تھا اس کی بندش دور ہوئی اور کاروبار پھر سے ٹھیک چلنے لگا۔ کسی کی اولاد کے رشتوں کے مسائل تھے ، اس کی مراد پوری ہوئی اور اچھے رشتوںکے اسباب بن گئے ، کسی کو ذاتی مکان کی ضرورت تھی اس نے یہاں آ کر اعمال اور دعا کی ، اللہ نے ذاتی مکان عطا کر دیا۔ مختصر یہ کہ ان سب نے میرے یقین میں اضافہ کیا کہ میں درست جگہ پر آیا ہوں ۔ میںنے چلہ کے دوران روحانی آپریشن بھی کروایا، جس کا اثر میں نے جسمانی اور روحانی سکون کی صورت میں محسوس کیا۔(فضل کریم ، لاہور)
ان دیکھی بلا سے حفاظت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ سے تعارف ہوا اور تسبیح خانہ میں روحانی محافل میں شرکت کی دل کو بہت سکون ملا، ایسا لگتا جیسے پہلے زندگی نا مکمل تھی اور اب مکمل ہو گئی ہے۔میں جب پہلی مرتبہ روحانی چلہ کے لئے تسبیح خانہ حاضر ہوا تو بظاہر مجھے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن میں اس لئے حاضر ہوا کہ کچھ وقت اللہ تعالیٰ کی یاد میں گزر جائے ۔ میں جب پہلے دن ذکر میں شامل ہوا جو کہ یَا حَفِیظُ یَا سَلَامُکا ذکر تھا۔ اس سے فارغ ہو کر میں کچھ وقت کے لئے سو گیا اور خواب دیکھا کہ مجھے کسی بڑی سی چیز نےجکڑا ہوا تھا اور میں آواز لگا رہا ہوں لیکن میری آواز نہیں نکل رہی اور نہ میری مدد کو کوئی آرہا ہے پھر میں دیکھتا ہوں کہ حضرت جی آپ میرے پاس آئے ہیں اور
مجھے دم فرما رہے ہیں اور وہ چیز مجھے چھوڑ کر غائب ہو جاتی ہے، اتنے میں میری آنکھ کھل گئی اورمیں فوراً اٹھ کر بیٹھ گیا اور پریشان ہو گیا کہ یہ سب کیا تھا۔ جب دوسرے دن یَا اللہُ یَا سَلامُکاذکر کروایاتو جب میںسویا خواب میں دیکھا کہ میںاتنا ہلکا ہو گیا ہوں کہ چھت کی طرف اٹھنےلگتا ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ پھر تیسرے دن یَا قَھَّارُ کا ذکر ہوا، اس دن خواب دیکھا کہ میں آپ کے پاس بیٹھا ہوا ہوں اور آپ نے مجھ پر دم کیا اور مجھ سے کوئی بوجھ ہٹا اور میں اڑ کر چھت سے لگ گیا۔پھر آپ نے مجھے نیچے بلایا اور میرے دائیں کندھے پر ہاتھ سے دبایا تو میرے اندر سے کچھ چیزیں باہر نکلیں۔ پھر جب میں گھر آیا اور والدہ کو بتایا تووہ بھی حیران ہوئیں اور جب میں کپڑے بدل رہا تھا تو میںنے دیکھا کہ دائیں کندھے پر انگوٹھے سے دبانے کا نشان ہے۔ پھر مجھے احساس ہوا کہ پہلے میرے ساتھ کچھ مسئلہ تھا کوئی سایہ یا کوئی بلا وغیرہ اورروحانی چلہ کی برکت سےیہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں