محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند آزمودہ ٹوٹکے تحریر کر رہی ہوں جو ہم کافی عرصہ سے استعمال کر رہے ہیں‘یہ ٹوٹکے والدہ سے سنیں اور انہوں نے اپنے بڑوں سے جس سے ہم سب مستفید ہو رہے ہیں۔آج صدقہ جاریہ کی نیت سے عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں تاکہ مخلوقِ خدا کو بھی نفع ہو اوران کی دعائیں سمیٹوں۔
زہر کا تریاق
حادثاتی طور پر کثیر تعداد میں شہد کی مکھیاں یا کوئی اور زہریلی چیز کاٹ لے آدھا کلو دودھ میں تین چمچ دیسی گھی کے ڈال کر پی لیں‘اس سےزہر کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔یہ نسخہ ہم نے خود بھی آزمایا اور دوسروں کو بھی بتایا ‘ سب کو فائدہ ہوا۔
کتے کاٹے کا علاج :ـاس کے علاوہ اگر کوئی کتا کاٹ لے تو لال مرچ لیں‘ ان کے بیج نکال کر پھینک دیں۔اب لال مرچ پر شہد لگا کر زخم پر لگادیں‘ پھر اس پر کاپی والا کاغذ رکھ کر پٹی باندھ دیں‘ دو سے تین مرتبہ ایسا کرنے سے زخم ٹھیک ہو جاتا ہے۔
سانپ سونگھ جائے:بعض دفعہ کچھ لوگوںکو سانپ سونگھ جاتا ہے جس وجہ سے ان کی طبیعت خراب رہتی ہے یا جسم کا کوئی حصہ متاثر ہو جاتا ہے‘اس سے نجات کے لئےمریض کو چاہیے کہ کچا پیاز کھلائیں‘ اگر اس کا ذائقہ میٹھا لگے تو سمجھ لیں کہ واقعی سانپ سونگھ گیا ہے۔مریض کو چاہیے کہ کچا پیاز کھاتا رہے‘ ان شاءاللہ زہر کا اثر ختم ہو جائے گا۔
تیزاب کا اثر ختم:بعض مرتبہ بچےغلطی سے یا کوئی بڑا نادانی میںجان بوجھ کر اگرکوئی سپرٹ یا تیزاب پی لے تو اس مریض کو زیادہ سے زیادہ خالص دیسی گھی پلائیں‘اس ٹوٹکہ سے بہت افاقہ ہوگا اور زندگی بچ جائے گی۔
خطرناک حادثات میں مجرب نسخے
اگر کسی شخص کو کرنٹ لگ جائے اور مسلسل جھٹکوں کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو جائے تو ایک گھڑا کھودیں‘ متاثرہ شخص کو اس میں لٹا کر اوپر سے مٹی یا ریت ڈال دیں‘ مٹی یا ریت کی تاثیر سے کرنٹ کا اثر ان شاءاللہ ختم ہو جائے گا۔
اگر کوئی شخص پانی میں گر کے ڈوب جائے‘ نکالنے پر اس کے پیٹ میں پانی چلا گیا ہو ‘قریب کوئی ہسپتال وغیرہ نہ ہو تو بچے کو الٹا لٹا کر اس کے پیٹ کے نیچے مٹکا وغیرہ رکھ دیں اور آہستہ دبائیں‘پانی نکل آئے گا اور متاثرہ شخص ہوش میں آجائے گا‘جان بچ جائے گی۔
آنکھ کی تکلیف کا علاج
اگر کسی کو آنکھ میں تکلیف ہو اور کسی طرح سے آرام نہ آرہا ہو تو شہد کی تین تین سلائیں آنکھوں میں لگائیں‘تھوڑی سی چھبن محسوس ہو گی لیکن دردٹھیک ہو جائے گا۔اسی ٹوٹکہ کی وجہ سے نظر کی کمزوری بھی دور ہو گی۔
موسمی امراض کا علاج
اکثر جسم موسم تبدیل ہوتا ہو تو مختلف امراض نزلہ و زکام ‘گلے میں گرتا رہتا ہے اور پھر بلغم بن جاتا ہے‘ اس کے علاوہ سینے پر دبائوسا محسوس ہوتا ہے۔مریض کو چاہیے کہ آدھا پائو ادرک کا پانی اور آدھا پائوشہد دونوں ہم وزن لیں اور ایک ہفتہ مسلسل پیتے رہیں‘ ا ن شاءاللہ شفاءنصیب ہو گی۔
ریشہ اور پھنسیوں کا علاج
بعض دفعہ کان میں ریشہ یا پانی پڑ جاتا ہے یا پھنسی بن جاتی ہے جس سے کان میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس مسئلہ سے نجات کے لئے ایک نہایت آزمودہ نسخہ ہے آزمائیں اور شفاء پائیں۔سرسوں کے تیل میں نیم کا نرم خوشہ ڈالیں‘اسے جلائیں ۔پھر اس تیل کے چند قطرے کان میںڈالیں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں