محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر اور آپ کی نسلوں پر سدا اپنا فضل، لطف وکرم رکھے اور سدا دنیا آخرت کی خیریں برکتیں ، رحمتیں اور عافیتیں عطا فرمائے آمین۔جس طرح قرآن پاک میں ہے " عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ " بے شک عبقری رسالہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سےمخلوق پر احسان ہے اور اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے ۔میں آپ کو اپنے حالات بتاؤں کہ ہم 2013 میں ختم ہو چکے تھے ۔ ہم نے چار مختلف بینکوںسے قرض لیا تھا اور کاروبار میں نقصان در نقصان کے بعد وہ قرض بھی نہ دے سکے جس کی وجہ سے ہم برباد ہو گئے۔ میں بیمار ہو گیا تھا ، بچے چھوٹے تھے ، ذریعہ آمدن کچھ نہیں تھا۔ بس اللہ پاک نے عبقری کے ذریعے سے ہماری مدد کی، اگر عبقری نہ ملتا تو آج میں قبر میں ہوتا ۔ آج اللہ کا کرم و فضل اور آپ کی دعاؤں کا صدقہ ہے کہ رزق کی تنگی نہیں ہے۔حضرت جی ہمیں یہ سارا فیض آپ کے والدین کے مزارات (احمد پور شرقیہ) سے ملا ہے۔ میں جب بھی وہاں گیا اللہ نے مجھ پہ کرم کیا ۔ ایک مرتبہ میں اعمال کا ہدیہ پیش کرنے مزارات پر حاضر ہوا اس وقت مزارات کے سامنے ہال بنایا جا رہا تھا تاکہ پوری دنیا سے اعمال کا ہدیہ پیش کرنے کے لئے آئے مہمانوں کے لئے سہولت ہو۔مجھے و ہال بنانے والوں کےساتھ تھوڑی خدمت کا موقع بھی ملا ۔ مجھے اس خدمت کا بہت اچھا صلہ ملا آج اللہ کی رحمت سے اور آپ کے بزرگوں کی دعاؤں سے سب بینکوں کا قرض اتار دیاہے ۔ یہ مجھ پر اللہ کا خاص فضل اور رحمت ہے۔ حضرت جی مزارات پر اعمال کا ہدیہ پیش کرنے سے وہ ملتا ہے جو انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔ بس جسے ادب کی حاضری نصیب ہو جائے ۔ ہمارا تو گھر بھی بینک میں گروی تھا سارے کاغذات ان کے پاس تھے۔ بس اللہ نے مزارات کی حاضری کی برکت سے تما م قرض اتروا دیا اور گھر کے کاغذات واپس مل گئے ہیں۔ اللہ ہمیں عافیت اور سکون عطا فرمائے ، ہمیں سود کی نحوست سے نجات مل گئی کیونکہ سود کی وجہ سے گھر میں نافرمانی ، گالی اور جھگڑے ہوتے ہیں ۔ اللہ پاک تسبیح خانہ کے سارے نظام کو قیامت تک قبول فرمائے۔حضرت جی آپ کے بزرگوں کے مزارات پر حاضری اور اعمال کا ہدیہ پیش کرنے سے مجھے ایک نعمت ملی اور وہ ہے " اللہ کا فضل " میں اس کے قابل نہیں تھا مگر اللہ نے مجھ پر بہت فضل کیا۔میرے دو بچے ہیں انہیںجھٹکے لگتے تھے، آپ سے ملاقات ہوئی آپ نے فرمایا ان کے پیٹ کے کیڑوں کا علاج کریں یہ ٹھیک ہو جائیں گے، میںنے عبقری دواخانہ کی تریاق استعمال کروائی، الحمدللہ بچے ٹھیک ہو گئے۔(سلطان محمود)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں