مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
دنیا بھر میں مراقبے کو علاج ذریعہ علاج سمجھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔جدیدتحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ مراقبے سے بہت سی ذہنی پریشانیوں‘ افسردگی‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن بے خوابی اور بہت سی طبی و روحانی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ترقی یافتہ دور میں انسان بہت مصروف ہونے کے ساتھ بہت سی پریشانیوں کا شکار ہو چکا ہے،جہاں اختراعات اور سہولتیں انسان کے لئے فائدہ مند ہیں وہاں ان کے حصول کے ذرائع مشکل نظر آتے ہیں اور انسان اسی تگ و دو میں میں مصروف نظر آتا ہے کہ وہ زندگی میں آسائشیں لا سکے اور کامیاب بن سکے۔ترقی کے لئے تگ و دو کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اپنی ذات کو فراموش کردینا بھی مناسب نہیں۔دن میں صرف چند منٹ اپنی ذات کو دےدیے جائیں تو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔مغربی ممالک نے اسی حقیقت کو سمجھتے ہوئے مراقبے کی عادت اپنا لی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق مغربی ممالک میں کروڑوں لوگ روزانہ مراقبہ کرکے شفا یاب ہو رہے ہیں۔
Meditation یعنی مراقبہ ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے جس سے روحانی ترقی پانے کے خواہش مند بھی بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10منٹ بستر پر بیٹھ کر لاتعدادمسلسل" اَلْمَلِكُ اَلْقُدُّوْسُ "پڑھیں‘ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے پورے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔
(نوٹ: مراقبے کے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔)
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں مراقبے کے بارے میں بتاؤں گی جو مجھے مراقبے سے ملا یا جو میںنے مراقبے کے دوران دیکھا۔ میں شدید دماغی بوجھ اور ڈیپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ سے معدہ بھی بہت خراب رہتا تھا میںنے عشاء کی نماز کے بعد دو نفل پڑھ کر اپنے مسئلے کی حل کے لئے دعا کی ، پھر مراقبہ کیا تو دوران مراقبہ ایک بزرگ کی زیارت ہوئی اور انہوں نے فرمایاروٹی کے چار نوالوں پر اسم اللہ لکھ کر کھاؤ تمام بیماریاں دور ہو ں گی ۔ میںنے ہر بار کھانے کے وقت یہ عمل کیا اور بہت فائدہ ہوا ۔ اس کے علاوہ ایک مرتبہ مراقبہ کے دوران دیکھا کہ مجھے ہواؤں میں لے جایا گیا اور خانہ کعبہ کا طواف کروایا اور پھر مسجد نبوی لے جایا گیا اور وہاں میں نے دعا مانگی۔ ایک اور مرتبہ مراقبہ کرتے ہوئےمیںنے دیکھا کہ پورے آسمان پر سفید دودھیاپر ہے، جس سے نور کے موتی ٹپک رہے ہیں اور ان سے سفید دودھیا پرندے بن کر اڑ رہے ہیں ۔ ایک مرتبہ مراقبہ کرتے ہوئے دیکھا کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے نور اٹھ رہا ہے اور پوری کائنات میں پھیلا ہوا ہے اور آسمان سے نور کی ایک کرن میرے قلب میں آ رہی ہے اور پورے جسم کی نبضوں میں خون کی جگہ نور بھرا ہوا ہے اور محسوس ہوا تمام بیماریاں جسم سے نکل چکی ہیں۔(فردوس ، اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں