محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت اور برکت والی لمبی عمر عطا فرمائے ‘ تسبیح خانہ کو سدا شاد و آباد رکھے اور ہر فتنے سے بچائے‘ آمین!۔زندگی میں کچھ ایسی مشکلات اور رکاوٹیں تھیں جس وجہ سے جینے سے دل اٹھ چکا تھا۔عبقری رسالہ سے دیکھ کر آپ اور آپ کی نسلوں کی نیت سے دو رکعت نفل حاجات کے پڑھ کر تین بار سورئہ یٰسین والا عمل کیا۔اس عمل نے میری زندگی ہی بدل دی۔رکاوٹیں ختم ہو گئیں‘مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔زندگی میں سکون آگیا ہے‘ زندگی خوشگوار ہو گئی ہے۔(نرگس‘ سرگودھا)
شیطانی طاقتوں کو بے بس کردینے والاعمل
چند سال قبل بیٹی کودورے پڑنا شروع ہو ئے‘ وہ عجیب قسم کی آوازیں نکالتی اور پھر بے ہوش ہو جاتی جس کے بعد کئی دن وہ بیمار پڑی رہتی۔میں نے دو رکعت نفل حاجت پڑھ کر تین بار سورئہ یٰسین والا عمل شروع کیا اور اس کا ہدیہ آپ اور آپ کی نسلوں کو کرنا شروع کر دیا ‘ دعا میں بیٹی کے مسئلہ کے حل کے لئےدعا کرتی۔اللہ کا شکر ہے اب وہ کافی حد تک ٹھیک ہو چکی ہے‘ دورے پڑنا ختم ہو گئے ہیں‘کبھی کبھار سر چکراتا ہے‘ خواب میں شیطانی طاقتیں بے بس دکھائی دیتی ہیں‘ صحت دن بدن بہتری ہو رہی ہے۔(صائمہ سجاد‘شکار پور)
کرایہ دار سے مالک مکان بن گئے
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کاروباری زوال کی وجہ سے ساری جمع پونجی ختم ہو گئی‘ کرایہ کے مکان میں رہنے لگے‘ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسےآسمان سے گر کر زمین پر آگئے ہوں۔ایک عزیز کے ذریعہ عبقری رسالہ سے تعارف ہوا‘ یَابَاسِطُکا وظیفہ پڑھنا شروع کیا او ر اس کے علاوہ روزانہ دو رکعت نفل حاجت پڑھنے کے بعد تین بار سورئہ یٰسین پڑھ کر اس عمل کا ہدیہ آپ اور آپ کی نسلوں کو کرنا شروع کیا‘ تھوڑے ہی عرصہ میں حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے‘ غیبی اسباب بنے جس کے بعد ذاتی گھر مل گیا۔یقین ہے کھویا ہوا مقام اور نعمتیں واپس مل جائیں گی‘ ان شاءاللہ۔(نیامت‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں