میرےایک دوست نے بتایا تھا کہ مجھے جب بھی کسی قسم کی پریشانی پیش آتی ہے ، دنیا کی کوئی بھی تکلیف ہو کسی بھی نوعیت کا مسئلہ ہو میںصرف یہ کتابچے تقسیم کرتا ہوں اس سے میرے تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں، اس دوست کی بات سن کر میںنے بھی اس پر عمل کیا اور کئی کاموںمیں مجھے اس عمل کی انوکھی برکت ملی۔ایک دفعہ میری اہلیہ کو سینے میں گلٹی نکلی، اس نے پہلے تو بتایا ہی نہیں لیکن جب اس کو محسوس ہوا کہ گلٹی بڑ ھ رہی ہے اورپریشان ہوئی کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہ بن جائےتب بتایا تو مجھے بھی پریشانی ہوئی۔ ہم نے فوراً ڈاکٹر کو دکھایا اس نے کچھ ادویات دیں اور کچھ دنوں بعد دوبارہ چیک کروانے کو کہا۔اہلیہ نے ادویات کا استعمال کیا اور ساتھ ہی میں نے عبقری کا کتابچہ" آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوںکا حل " لے کر خوب تقسیم کیا ۔عام طور پر بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات سینے میں گلٹی کی صورت میں ہوتی ہے اس لئے ہم بہت پریشان تھے۔میںنے اہلیہ کی بیماری کی نیت سے یہ کتابچے ہر جمعہ کے دن مساجد کے باہر ، ہسپتالوں میں اور بس اڈوںپر بھی تقسیم کروائے ۔ اللہ نے کرم کیا اور اہلیہ کی گلٹی کم ہونا شروع ہو گئی اور آہستہ آہستہ ختم ہوگئی، الحمد للہ دوبارہ اسے یہ تکلیف نہیں ہوئی۔اس کتا بچے سے دیکھ کر لوگ وظائف کرتے ہیں اور اللہ سے مانگنے والے بنتے ہیں اور ان کی مشکلات حل ہوتی ہیں ، اسی وجہ سے یہ تقسیم کرنے والے کو اس عمل میں بہت زیادہ برکت اور رحمت ملتی ہے۔ ان وظائف کی اجازت شیخ الوظائف کی طرف سے عام ہے اس لئے وظیفہ پڑھتے ہی کوئی غیبی نظام متوجہ ہو جاتا ہے۔ اسی کی برکت سے ہماری پریشانی دور ہو گئی اور ہمیں جو خدشہ تھا وہ ختم ہو گیااور اللہ نے میری اہلیہ کو شفاء عطا فرما دی۔ اللہ پاک آپ کو اس کارخیر پرجزائے خیر عطا فرمائے اور عبقری کے فیض کو تاقیامت جاری رکھے۔(اختر سلیم، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں