قارئین السلام!عبقری کےاس سلسلہ میں ہر ماہ وظائف اور عملیات کے ذریعے فاقے، تنگدستی اور غربت سے نکلنے کے واقعات شائع ہوتے ہیں۔میرے پاس بھی ایسا ایک واقعہ ہے جس کو پڑھ کر آ پ بھی میری طرح حیرت زدہ ہو جائیںگے۔آج سب لوگ رزق اور عزت کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور یہ دو چیزیں ہر انسان کی بنیادی ضرورتیں ہیں۔ہر انسان چاہتا ہے اس کا رزق کشادہ ہو اور معاشرے میں اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔
رزق کا تعلق محنت سے یا قسمت سے
انسان اس کے لئے ساری زندگی محنت اور کوشش کرتا ہے، مگر یہ چیز ملتی اسے ہے جس کی قسمت میں ہوتی ہے اور اگر قسمت میں نہ ہو تو اسے محنت کے باوجود وہ چیز نہیں ملتی ، قسمت کو صرف ایک چیز بدل سکتی ہے اور وہ ہے "دعا" عبقری نے اعمال سے پلنے اعمال سے بننے اور اعمال سے بچنے کا وہ سبق دیا ہے اور وہ راستہ دکھایا ہے جس کی دعوت تمام انبیاء نے دی ، تمام انبیاء انسانوں کا اللہ جل شانہ سے جوڑنے آئے اور اللہ جل شانہ کا تعارف کروانے آئے اورانسانوں کو اللہ کی صفات سے شناساں کرنے آئے۔ عبقری نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مخلوق خدا کو اعمال کے ذریعے اللہ کے خزانوں سے لینے کا سبق سکھایا اور لوگوں کو ان کے مسائل کے لئے وہ حل دیا جو انسان کو اللہ کے بھی قریب کر دے اور اس کی مشکل بھی حل ہو جائے یعنی دنیا آخرت کی کامیابی کا راستہ دکھا دی۔ ایک واقعے سے میں اپنی بات کو واضح کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں ایک سرکاری سکول میں ٹیچر ہوں۔ ہمارے سکول کا ایک چوکیدار ہے ، تعلیم یافتہ مگر روزگار سے مجبور یہ نوکری کر رہا تھا لیکن ہر وقت پریشان رہتا تھا۔میں لوگوں کو عبقری کا تعارف کرواتی رہتی ہوں۔
وظیفہ کیا اور چوکیدار رنگا گیا
میںنے اسے عبقری کا ایک وظیفہ بتایا کہ سارا دن یہ پڑھا کرو اللہ تمہاری پریشانی دور کر دے گا۔ میں ہر کسی کو وظائف اور ٹوٹکے بتاتی رہتی ہوں۔ اسے بتا کر میں بھول گئی۔ کچھ ہی عرصے میں وہ چوکیدار بہت خوشی سے مجھے کہنے لگا باجی آپ نے جو وظیفہ بتایا تھا میں نے پڑھنا شروع کیا ، سارا دن فارغ ہوتا تھا یہ وظیفہ پڑھتا رہتا تھا، اللہ نے کرم کر دیا ابھی کلرک کی نوکریاں آئی تھیں میںنے اس کے لئے اپلائی کر دیا اور میرا انتخاب بھی ہو گیا ہے۔ ماشاء اللہ اب وہ کلرک والی سیٹ پر ہے۔اس گیٹ کیپر نے یہ وظیفہ پڑھا تھا وہ یہ ہے "اَللّٰھُمَّ اکْفِنَا ھُمْ بِمَا شِئْتَ بِمَنْ شِئْتَ وَ کَیْفَ شِئْتَ"۔وہ سارا دن لاتعداد اسے پڑھتا رہا اور اللہ نے اس کے لئے حیرت انگیز غیبی نظام متوجہ کیا اور اسے سکول میں دفتر کی عزت والی نوکری مل گئی ۔ اب وہ ہر جمعرات شیخ الوظائف کی روحانی محافل بھی سنتا ہے اور شیخ الوظائف کا بہت دیوانہ ہے، کہتا ہے کہ اس صدی میں حضرت جی جیسا کوئی بزرگ نہیں ہے، ان کی آواز دل میں اترتی ہے۔میں بِسْمِ اللہِ مَا شَآءَاللّٰهُ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ پڑھنا شروع کر دیتی ہوں۔ میری دعا اللہ پاک حضرت جی کو ہر لمحہ ہر لحظہ اپنے حفظ و امان میں رکھے ، صحت اور لمبی عمر عطا کرے‘آمین !
اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اس کو رزق بھی دیا اور عزت بھی دی، یقین ہو گیا کہ بے شک روحانی اعمال میں بہت طاقت ہے۔ یقین والے کو ملتا ہے، یقین سے کسی نے عمل کیا ہو اور اس کو نہ ملا ہو میںنے نہیں دیکھا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں