Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بیماریوں ‘ مسائل اورمشکلات سے نجات کیلئےتجربہ کاروں کے سینے کے راز!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

ران پر پڑنے والے ریشز کا علاج
السلام علیکم !گزشتہ تین سال سے رمضان المبارک کا مہینہ تسبیح خانہ میں گزار رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ایسی برکات عطا فرمائی ہیں کہ اب ہر سال رمضان آنے سے پہلے ہی تیاری کر لیتا ہوں اور پہلے ہی روزمرہ کے معمولات کو نمٹا لیتا ہوں۔یہاں ہونے والے طاقتور روحانی اعمال کی برکت سے اللہ تعالیٰ دلی مرادیں پوری فرماتے ہیں‘ مسائل حیرت انگیز طور پر حل ہوتے ہیں مگر اس کے علاوہ روزانہ رات تروایح کے بعد محفل میں لوگ اپنے طبی و روحانی تجربات بتاتے ہیں اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔مختلف بیماریوں سے نجات کے لئے آسان اور تیر بہدف ٹوٹکے ملتے ہیں۔اپنا ایک آزمودہ تجربہ بھی بتا رہا ہوں تاکہ میری وجہ سے دوسروں کو بھی نفع ہو۔ ایسے افراد جن کا جسم بھاری ہوتا ہے ان میں ایک مسئلہ بہت زیادہ ہوتا ہے کہ چلتے وقت رانیں آپس میں رگڑ کھاتی ہیںجس کی وجہ سے ریشزپڑ جاتے ہیں جس کے بعد چلنے میں تکلیف اور بہت زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پھر مختلف دوائیں استعمال کی جاتی ہیں مگر جلد افاقہ نہیں ہوتا۔اس مسئلہ سے نجات کے لئے نہایت آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔مہندی کے چند پتے لے کر ابال کر رکھ لیں ۔صبح کے وقت یہی پانی چھان کر پی لیں ‘ ان شاءاللہ جلد ہی مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
ہاتھ پاؤں کی جلن کے لئے
السلام علیکم!میرے پاس ایک نسخہ ہے جو کافی عرصہ سے تجربہ میں ہے ‘ خود بھی استعمال کرچکا ہوں اور دوسروں کو بھی بتایا ہے‘ جس کسی نے بھی استعمال کیا ہے اسے فائدہ ہوا۔ جن لوگوں کو ہاتھ پائوں میں جلن محسوس ہو تی ہو انہیں چاہیے کہ سبز دھنیا ، سبز پودینہ اور گڑ کا شربت بنا کر استعمال کریں ‘ ان شاءاللہ ہاتھ پائوں کی جلن ختم ہو جائے گی۔
پلیٹ لیٹس کا مسئلہ حل
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!رمضان المبارک میں مقیمین کا جس طرح خیال رکھا جاتا ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔صبح و شام سحری و افطاری میں بہترین کھانے دئیے جاتے ہیں اور چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ حیرت انگیز روحانی اعمال کروائے جاتے ہیں جس سےالجھے مسائل حل اور ناممکن ممکن ہو جاتا ہے۔ آج میں بھی اپنا ایک آزمودہ طبی نسخہ بتا رہا ہوں۔کرونا اور ڈینگی بخار میں پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں جس وجہ سے مریض کمزوری کا شکار ہو جاتاہے‘ بخار جلد ختم ہونے کا نام نہیں لیتا ۔ بعض اوقات جان جانے خطرہ بھی منڈلاتا رہتا ہے۔ اس مسئلہ سے نجات کے لئے مریض کو چاہیے کہ روزانہ ایک انڈے کی سفیدی لے اور اس میں دو چمچ گلوکوز مکس کر کے پی لے۔ صرف چار انڈے چار دن کھانے سے پلیٹ لیٹس کی کمی پوری ہوجائے گی۔میرے بھانجے کوڈینگی ہو گیا تھا دو انڈوں کی سفیدی کھلائی تو وہ صحت مند ہو گیا ۔
شہد کی مکھیوں سے گھٹنوں کےدرد کا علاج
السلام علیکم!رمضان المبارک کے میں شیخ الوظائف نے گھٹنوں کے درد سے نجات کا نسخہ بیان فرمایا۔میں کافی عرصہ سے اس تکلیف میں مبتلا تھا‘کچھ عرصہ وہ نسخہ استعمال کرنے سے اللہ تعالیٰ نے شفاء عطا فرمائی ورنہ میں بہت سی ادویات استعمال کرچکا تھا مگر کسی بھی دوا سے مستقل شفاء نہ مل رہی تھی۔وہ نسخہ یہ ہے۔ شہد کا خالص موم لیں۔اس کے ٹکڑے کر کے گولیاں بنا لیں ۔ حسب طبیعت دودھ کے ہمراہ یہ گولی استعمال کریں۔ یہ گھٹنےکے درد ،کمر کےدرد ‘ جوڑوں کے درد اور بے شمار بیماریوں کےلیےلاجوا ب علاج ہے ۔ شہد کی مکھیوں کے چھتے سے موم نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب شہد نچوڑ لیں تو اس کے چھتے کو کسی ململ کے کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنا لیں اور دیگچی میں رکھ لیں اور پوٹلی کے اوپر لوہے یا پتھر کی کسی چیز سے وزن دے دیں ۔موم خوب دب جائے گااور اب اس دیگچی میں پانی ڈال کے آگ پر رکھ دیں۔ پانچ چھ گھنٹے تک آگ پر رکھیں، اس ململ کے کپڑے کی پوٹلی میں سے صاف موم نکل نکل کر پانی کے اوپر آجائے گی اور چھتے کا باقی مواد پوٹلی میں ہی رہ جائے گا۔ جو موم اوپر آجائے سنبھال لیں یہی دوا ہے۔ اگر پوٹلی کے اوپر کوئی وزن نہیں رکھیں گے تو پوٹلی بھی پانی میں اوپر آجائے گی ، اس لئے وزن لازمی رکھیںاور ساری رات کے لیے چھوڑ دیں کہ ٹھنڈا ہو جائے ساری موم اوپر ہوگی ۔بہت لاجواب نسخہ ہے۔
تلخیاں اورجھگڑے جب بڑھ جائیں
السلام علیکم !میرے گھر میں جھگڑے اور تلخیاں بہت بڑھ چکی تھیں۔ جب بھی لڑائی ہوتی محلے والے بھی سن کر مذاق بناتے تھے۔عبقری سے ایک عمل ملا کہ لڑائی جھگڑوں سے نجات کے لئے روزانہ ایک تسبیح اللَّهُمَّ إنَّا نَجْعَلُكَ في نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ پڑھنے سے لڑائی جھگڑوں سے نجات ملتی ہے۔میں نے روزانہ اس دعا کی ایک تسبیح پڑھنا شروع کردی‘ اس دعا کا پڑھنا تھا کہ چند ہی ہفتوں میں گھر کے جھگڑے ایسے ختم ہوئے جیسے آگ پر پانی چھڑک کر بجھا دی گئی ہو‘ گھر میں امن و امان اور زندگی میں سکون آگیا۔
پرانے سے پرانا بخار ختم
ایک طبی نسخہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے جس کسی کو بھی استعمال کرنے کے لئے دیا اسے فائدہ ہوا۔پرانا بخاریا ہڈیوں کا بخار جو کسی بھی دوا سے نہ جاتا ہو ان شاء اللہ چند دن یہ نسخہ استعمال کرنےبخارٹوٹ جائے گا اور مریض صحت یاب ہو جائے گا۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی ـ:خاکسی دو تولہ‘ گلو ایک تولہ لیںدونوں اجزاء کو باریک پیس لیں اور سفوف کو کیپسول میں بھر لیں۔ دو کیپسول صبح‘ دوپہر‘ شام مریض کو پانی کے ہمراہ استعمال کروائیں‘ ان شاءاللہ شفاء نصیب ہو گی۔
جب دلہن بیاہ کر گھر لائیں توپہلے پاؤں دھوئیں!
السلام علیکم !رمضان المبارک تسبیح خانہ میں گزارنے سے جو ملتا ہے کہیں اور نہیں ملتا۔اللہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔شیخ الوظائف سے روحانی کلاس میں ایک عمل سنا تھا کہ جب دلہن بیاہ کر گھر لائیں تو دلہن کے پائوں دھلا کر اس کا پانی گھر کے چاروں کونوں میں گرائیں تو اس کی ساری عمر اسی گھر میں محبت اور حسن سلوک کے ساتھ گزرے گی۔جب میری شادی ہوئی تو یہی عمل کیا ‘اہلیہ نے گھر داخل ہوتے ہی ایک برتن میں پائوں دھوئے جسے گھر کے چاروں کونوں میں گرا دیا‘ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلیہ کے درمیان بہت مناسبت ہے۔ گھر میں لڑائی جھگڑے نہیں ہیں۔سب ایک دوسرے سے پیار‘ محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں‘ الحمدللہ بہت محبت سے زندگی گزر رہی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 043 reviews.