محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن کے کان میں بہت تکلیف تھی، نہ دن کو کوئی کام کرسکتی تھی اور نہ ہی رات کو خود سوتی نہ ہمیں سونے دیتی، اتنی تکلیف ہوتی کہ اونچی اونچی رونے لگ جاتی تھی۔ ہم نے بہت جگہ سے علاج بھی کروایا اور دم بھی کروایا لیکن دوائی سے تھوڑا سا فرق پڑ جاتا اور تکلیف دوبارہ شروع ہو جاتی۔ اتنے ڈراپر منگوا کر استعمال کیے لیکن اس کے باوجودتکلیف کسی بھی طرح ختم ہی نہیں ہوتی تھی۔
مہنگے علاج ناکام اور ہمسائی کا بتایا گھریلو ٹوٹکہ کام آگیا
بہن اسی طرح کافی دن تک تکلیف میں رہی اور اس کے ساتھ ہم بھی تکلیف میں رہے۔ایک دن ہماری ہمسائی آئی اس نے بہن کی حالت دیکھی تو پوچھا کیا ہوا ہے بیمار لگ رہی ہو، میری بہن نے کہا میرے کان میں بہت تکلیف ہے ۔ میںنے بہت قطرے ڈالے ہیں لیکن مجھے فرق نہیں پڑ رہا ڈاکٹر نے کہا آپ کے کان میں ریشہ بھی ہے۔ ہمسائی نے بہن کی بات سنی تو کہنے لگی تم چھوڑو سارے علاج بس میں جو بتاتی ہوں ویسا کرو، اس نے بتایا کہ گھر میں ایلو ویرا لگا ہوا ہے، ہم نے ایلو ویرا گھر میں لگایا ہوا تھا اسے جلد پر لگانے سے داغ دھبے ختم اور جلد فریش ہو جاتی ہے۔ہمسائی نے کہا کہ ایلو ویرا کا ایک انچ کا ٹکڑا کاٹ کر اس کی جیل نکال کر توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر گرم کر لیں اور جب جیل نرم ہو جائے کہ اس میں سے پانی نکلنے لگے تو اس کو دبا کر قطرے کان میں ڈالیں۔ ہم نے ایسا ہی کیا ، دو یا تین قطرے ڈالتے ہی بہن کے کان میں تکلیف کم ہو گئی۔ کچھ دن یہ قطرے کان میں ڈالنے سے کان کی تکلیف ختم ہو گئی اور بہن کو سکون مل گیاجو کہ مہنگے مہنگے علاج سے نہیں ملا تھا۔ (ثمینہ فیاض )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں