محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ پر کروڑوں رحمتیںنچھاورکرے ،عبقری اور تسبیح خانہ ہمیشہ شاد و آباد رہے۔ آمین۔ آج میں اپنے بچوں کی شادی کا احوال لکھ رہی ہوں جو کہ دنیا کا ناممکن ترین کام لگ رہا تھا۔ ایک بیٹے کا رشتہ طے ہو چکا تھا لیکن لڑکی والوںنے جواب دے دیا اور رشتہ ختم کر دیا۔بیٹے کے علاوہ دو بیٹیوں کی بھی شادی کرنا تھی۔2021 میں تسبیح خانہ میں آئی، گیارہ جمعراتوں کا عمل کیا اور رو رو کر اللہ سے مانگا ۔بڑی بیٹی کی شادی ہو چکی لیکن اس کا بیٹا نہیں تھا، اس کے لئے دعا کی کہ اللہ میری بڑی بیٹی کو بیٹا عطا فرمائے اورباقی بچوں کی شادی کی عمر ہو چکی تھی مگر شادی نہیں ہو رہی تھی ، بڑی دعائیں مانگیں۔ اللہ نے میری دعا قبول کی اور بچوں کی شادی اس طریقے سے ہوئی کہ سب حیران رہ گئے میں خود بھی حیران اور میری حیرانی ابھی تک ختم نہیں ہوئی ، پیسوں کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا لیکن کھانے کا، ہوٹل کا، شادی کے کپڑوں کااتنا اچھا انتظام ہو اکہ لوگوں نے ہر چیز کی بہت تعریف کی ۔پتہ نہیں پیسے کیسے آئے کہاں سے آئے لیکن سب ضرورتیں پوری ہوئیں بلکہ اتنی رقم بچ گئی جس سے میں نے اپنا اور اپنی بہو کے لئے سونے کا لاکٹ بھی خریدا۔ یہ سارا کمال سورہ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں میں مانگی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ہر جمعرات تسبیح خانہ سوا کروڑ سورہ اخلاص کے عمل میں شامل ہوتی رہی ،روتی رہی اور مانگتی رہی اور عمل کرتی رہی، اللہ نے کرم کر دیا ، بہو بھی بہت نیک شریف اور اچھی دی ہے۔
شادی میں برکت کا خاص عمل
میںنے عبقری سے دیکھ کر 100 مرتبہ سورہ آل عمران کی یہ آیت "شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىٕمًۢا بِالْقِسْطِ-لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۔اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ-وَ مَا اخْتَلَفَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ-وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ"پڑھ کر پانی پر دم کرکے بیٹیوں کےلہنگے پر چھڑکا اور تھوڑا پانی پکوان والے کو دیا کہ کھانے میں تھوڑا پانی شامل کر دے۔ایک تو برکت بہت ہوئی دوسرے ہر بندے نے کھانے کی تعریف کی کہ بہت لذیذ کھانا تھا، میرے میاں پہلے تسبیح خانہ کو نہیں مانتے تھے لیکن جب انہوںنے یہ غیبی مدد دیکھی تو وہ بھی تسبیح خانہ کو مان گئے کہ سچ میں یہاں سے کام بنتےہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں