قارئین السلام علیکم! اگر کوئی بھی نا ممکن کام ہو، جس کی ایک فیصد بھی امید نہ ہو کہ یہ کام ہو سکے گا تو بس پھر کامل یقین کے ساتھ میرا یہ آزمودہ عمل کریں اور پھر پر سکون اور مطمئن ہو جائیں کہ میرا یہ کام اللہ پاک نے کر دیا ہے۔ میں کبھی بھی یہ عمل کر کے اپنے اللہ کے در سے مایوس یا خالی ہاتھ نہیں لوٹی ، یہ عمل اسم اعظم کی تاثیر رکھتاہے۔ جب بھی کسی کا کوئی نا ممکن کام ہو میں ان سب کو کہتی ہوں کہ تین دن دے دیں کام اللہ کے فضل سے ضرور ہو جائے گا اور اللہ پاک وہ کام کر دیتے ہیں۔کچھ دیر ہو سکتی ہےلیکن یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کوئی کامل یقین کے ساتھ یہ نوافل پڑھے اور اس کا کام نہ ہو۔
عمل کا طریقہ: بارہ نوافل اس طرح پڑھیں کہ ہر دو نفل پڑھنے کے بعد سلام پھیر کر ایک ہزار مرتبہ " بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ"پڑھیں۔ اس طرح بارہ نفل اور بارہ ہزار مرتبہ تسمیہ پڑھی جائے گی۔ یہ عمل تین دن کریں۔ بس تین دن میں کائنات کا ہر فیصلہ ہو سکتا ہے۔ایک مرتبہ میرے دل میں آیا کہ میں اس عمل کی تاثیرکو مزید بڑھا سکتی ہوں وہ اس طرح کہ سوا ارب درود پاک کے چلہ میں 625 مرتبہ بسم اللہ کے نقش کا عمل ہوا تھا، میں جب یہ عمل کرتی تو بسم اللہ پڑھتے وقت اس نقش کو دیکھتی اور ذہن میں مقصد کا تصور رکھتی۔ اصل میں یہ دو الگ عمل تھے لیکن میںنے ان کو ملا کر کیا اور اللہ سے اپنی ہر مراد منوا ئی۔ جس کے پاس 625 مرتبہ بسم اللہ والا نقش ہے وہ ہاتھ میں نقش پکڑ کر بسم اللہ پڑھتے جائیں اور ٹوٹ کر دعاکریں کہ اپنے ہوش میںنہ رہیں، پھر آپ کاکام نہ ہو ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔اس عمل کی وجہ سے میرے خاندان میں مستجاب الدعوات مشہور ہو گئی ہوں۔سب مجھے دعا کے لئے کہتے ہیں۔جب بھی کوئی دعاکے لئے کہتا ہے تو میں اللہ کے سامنے بہت شرمندہ ہو جاتی ہوں اور بہت رونا آتا ہے کہ مجھ جیسی کو لوگ دعا کا کہتے ہیں ، بس اس درد میں میرا دل ٹوٹ جاتا ہے اور بہت روتی ہو ں ، اللہ سے بہت باتیں کرتی ہوں۔ پھر یہی نفل پڑھتی ہوں اور بسم اللہ کا نقش دیکھ دیکھ کر اس بندے کے مسئلے کے بارے میں سوچتی ہوں اور اللہ پاک اپنی رحمت کر دیتے ہیں اور وہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے لیکن یہ بھی ہے کہ میں صرف دعا نہیں کرتی بلکہ ان کو کسی وظیفے پر لگاتی ہوں کیوں کہ شیخ الوظائف نےہمیشہ ہمیں یہی ترتیب دی ہے او ر زندگی گزارنے کا یہی انداز سیکھایا ہے۔ میں اپنی کیفیات اور جذبے کے سچے ہونے کا کوئی دعوی نہیں کرر ہی لیکن اللہ کے کلام کی طاقت کا دعویٰ ضرور ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں