سر کی خشی کسی طرح نہیں جاتی
میرے سر میں خشکی بہت ہے۔ میںنے طرح طرح کے نسخے اور بہت سے شیمپوبدل کر دیکھ لئے لیکن خشکی تھوڑے عرصے کے لئے ختم ہو جاتی ہے لیکن دوبارہ ہو جاتی ہے، مجھے اس سنگین مسئلے کا کوئی حل بتا دیں۔ ( زرکا صفدر، کراچی)
مشورہ: آپ پریشان نہ ہوں آپ کے سنگین مسئلے کا حل موجود ہے ۔ آپ یوں کیجئے ایک بڑا چمچ مہندی ، ایک چمچ سرسوں کا تیل ، ایک دیسی انڈا اور آدھے لیموں کا رس ملا کر چند گھنٹوں کے لئے سر پر لگائیں اور پھر بال دھو لیں ۔ چند ماہ باقاعدگی سے اس کا استعمال کریں تو دوبارہ کبھی خشکی نہیں ہو گی
چہرے کی جھریاں
میرے چہرے پر جھریاں پڑنے لگی ہیں حالانکہ ابھی میری عمر بائیس سال ہے۔ کسی علاج سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، آپ کچھ بتا دیجئے؟(ہمنہ بخاری ، لاہور)
مشورہ: آپ یہ نسخہ آزما کر دیکھیں۔ دو چمچ ملتانی مٹی لے کر عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور پھر اس لیپ کو چہرے پر بیس منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں ۔ جب بالکل خشک ہو جائے تو چہرہ پانی سے دھو لیں ۔ ان شاء اللہ چہرے کی جلد میں تناؤ پیدا ہو گا اور جھریاں ختم ہوجائیں گی ۔ اس کے علاوہ اپنی غذا میں سبزیاں ، پھل اور جوس کا استعمال زیادہ کریں ۔ ہفتے میں تین بار گوشت کا استعمال بھی کریں۔
معدے کا بھاری پن
کھانے کے بعد مجھے اکثر بھاری پن محسوس ہوتا ہے، اس کے لئے کوئی آسان طبی نسخہ بتا دیجئے۔(سنبل فراز)
مشورہ:آپ بادیان اور دھنیا برابر وزن لیں اور انہیں مکس کرکے پیس لیں اور اس سفوف میں ہم وزن شکر ملا لیں۔ کھانے کے بعد ایک چائے کا چمچ ہمراہ پانی کھا لیا کریں ۔ بادی اشیاء اور مصالحوں سے پرہیز کریں ، جلد ہی طبیعت نارمل رہنے لگے گی۔
گنج پن دور اور گھنے بال
میرے شوہر کے بال بہت گھنے تھے مگر چند مہینو ں سے بڑی تیزی سے گر رہے ہیں ۔ جلد بھی نظر آنے لگی ہے۔ اس کے لئے نسخہ بتا دیں ۔(نادیہ اسلم، کراچی)
مشورہ: آپ سر کے بالوں کے لئے درج ذیل نسخہ اپنے شوہر کو استعمال کروائیں ،ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ گندھک 4/1 اونس ، تارا میرا کا تیل 2/1 اونس، چنبیلی کا تیل ایک اونس، زیتون کا تیل چار اونس لے لیں اور ان سب کو آپس میں ملا کر ایک اچھا سا محلول بنا لیں۔اس سے سر پر مالش کریں ، جلد ہی بال گرنا بند ہو جائیں گےاور گنجا پن دور ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی تمباکو کے پھول کو کڑوے تیل میں پیس کر لیپ بنا لیں اور سر پر لگائیں ، جلد افاقہ ہو گا۔
عمدہ یخنی بنائیے
مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے کہ سوپ وغیرہ بنانے کے لئے میں جب بھی گوشت ابالتی ہوں تو اس میں ایک تو جھاگ بہت بننے لگتی ہے اور دوسرے اس میں ذائقہ اچھا نہیں ہوتا اس لئے عموماً یہ سوپ کوئی شوق سے پینا پسند نہیں کرتا ، بتائیے کیا کروں ؟( اریبہ صدام، اسلام آباد)
مشورہ: جب سوپ کے لئے گوشت اور پانی چولہے پر رکھا جائے تو اسے ابالنے سے گریز کریں ، ہمیشہ اسے ہلکی آنچ پر پکائیں ، اس طرح اس میں جھاگ کم بنے گی اور یخنی بھی عمدہ تیار ہو گی جو یقیناً سب کو پسند آئے گی۔
زکام ختم نہیں ہوتا
مجھے زکام رہتا ہے اور میں ایلو پیتھک ادویات کھا کھا کر تنگ آ گئی ہوں ۔ مہربانی فرما کر میرے اس مسئلے کا حل دے دیں ۔ ( سعدیہ عظیم ، لاہور)
مشورہ: آپ پریشان نہ ہوں ، اللہ پاک شفاء عطا کرنےو الا ہے۔ آپ بیسن کی بنی ہوئی روٹی ، پکوڑے اور حلوہ کھایا کریں ۔ اسی غذا سے آپ کے نزلے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔بیسن دماغ کو طاقت اور نزلہ کو ختم کردے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں