Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سوکھے پن کیلئے50 سالہ آزمودہ خاندانی نسخہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں حکمت کے شعبے سے وابستہ ہوں، یہ ہمارا خاندانی پیشہ ہے۔گزشتہ چند سالوں سے عبقری کا مستقل قاری ہوں۔ عبقری میں حکمت کے ایسے ایسے راز ہوتے ہیں کہ پڑھ کر حیران ہو تا ہوں کہ اتنے قیمتی نسخے اس طرح عام کر دیے ہیں جبکہ اس نسخوں کے ذریعے لاکھوں کمائے جا سکتے ہیں۔عبقری کی اسی سخاوت سے متاثر ہو کر میں بھی اپنے سینے کا راز آپ کو بتا رہا ہوں۔پچا س سال سے ایک نسخہ مسلسل تجربات میں ہے اور سو فیصد کامیاب نسخہ ہے۔ جن بچوں کو سوکھا پن ہو جائے اور جسم سوکھ کر کانٹا ہو جائے، ان کو کسی علاج سے فرق نہ پڑتا ہو اورجسم اتنا سوکھ جائے کہ ہڈیاں نظر آنا شروع ہو جائیں۔ بچہ بے حد کمزور ہو جاتا ہے حتیٰ کہ اس مرض میں مناسب علاج نہ ہونے پر بچوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔یہ مرض شیر خوار بچوں میں زیادہ اوربڑی عمر کے بچوں میں نسبتاً کم ہوتا ہے۔ اس کے لئے 50 سالہ تجربہ کے ساتھ نسخہ پیش خدمت ہے۔ ھو الشافی: 1 کلو گائے کا دودھ لے کر اس کی دہی بنا لیں اور ململ کے کپڑے میں ڈال کر اوپر سے باندھ کر اونچی جگہ لٹکا دیں۔ جب اس دہی سے سارا پانی نکل جائے اور چھاچھ رہ جائے تو اسے کسی برتن میں ڈال دیں اور آدھا پاؤ آملہ لے کر اس کا بالکل باریک سفوف بنا کر اس چھاچھ میں ملا کر اچھی طرح حل کر لیں، چاہے تو گولیاں بنا لیں یا سفوف کی شکل میں رہنے دیں۔ روزانہ دن میں چار بار 1رتی دودھ میں ملا کر دیں ، اگر بچہ ماں کا دودھ پیتا ہے توا سے ماں کے دودھ میں ملا کر پلا دیا کریں لیکن شرط یہ ہے کہ پہلے آٹھ دن یہ خوراک 1 رتی دیں ، دوسرے ہفتے 2 رتی دیں اور تیسرے ہفتے 3 رتی دیں ، چوتھے ہفتے 4 رتی دیں۔(ایک رتی 121 ملی گرام ہوتاہے)۔ان شاء اللہ ہر ہفتے واضح فرق محسوس ہو گا کہ بچہ موٹا تازہ ہو رہا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 036 reviews.