Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اسم اعظم کے دم کا ناقابل فراموش واقعہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

تسبیح خانہ ہمارے لئے ایک انمول نعمت ہے۔اس کی برکت سے ہماری زندگیوں میں سکون بھر گیا ہے۔اپنے بیگانے سب عزت کرتے ہیں، نا ممکن ممکن ہوگیا ہے۔ جس کو بھی تسبیح خانہ کے اعمال بتائیں انہیں بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ لوگ تسبیح خانہ کے اعمال کر بڑے اہتمام اور یقین سے کرتے ہیں،اللہ انکی جھولیاں بھر دیتا ہے میرا ایک بھتیجا ہے جس کی عمر تقریباً دس گیارہ سال ہے۔ا سے پیٹ میں درد رہتا تھا ، یہ مسئلہ اسے بچپن سے ہی تھا۔بھائی بھابھی بڑے پریشان تھے۔رات کو زیادہ تکلیف ہوتی تھی،روز ڈاکٹروں کے چکر ، اکثررات گیارہ بجے ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑتا جہاں ہزاروں روپے کا خرچ ہوتے۔ڈاکٹرکچھ انجیکشن وغیرہ لگا دیتے جب تک انجیکشن کا اثر رہتا بچہ ٹھیک بعد میں پھر وہی مسئلہ۔ اسلام آباد کےاسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا، ٹیسٹ وغیرہ کروائے کچھ بھی فرق نہ پڑا ، بچہ روتا چیختا آنکھیں سوجھ جاتیں سکول سے غیر حاضر کوئی کہتا پڑھائی سے دل چراتا ہے کوئی کہتالاڈلہ ہے اس لئے ایسا کرتا ہے لیکن والدین سخت پریشان ایک دن میری بھابھی کو کسی رشتہ دار کا فون آیا ، بچے کی خیریت پوچھنے پر بھابھی نے بڑی پریشانی سے کہا کہ خبر نہیں بچے کو کیا ہو گیا ہے۔ ہم رات بھر سو نہیں سکتے، اتنے پیسے لگانے کے باوجود بچہ ٹھیک نہیں ہورہا اور پتہ بھی نہیں چلتا کیا معاملہ ہے ۔ان کی رشتہ دار نے میرے بارے میں کہا کہ بچے کی پھپھو تسبیح خانہ جاتی ہیں ، اب کی بار اسم اعظم کے دم پر بچے کو ساتھ بھیج دیں ،وہاں دم بھی کروائے اوردوا خانے سے دوا بھی لے ۔دم والے دن بھائی نہ مانے کہ سردی ہے اور بچہ بیمار ہے کیسے جائے گا، بھابھی نے اصرار کرکے میرے ساتھ بھیج دیا۔ہم نےاسم اعظم کا دم کروایا اور دم والا ڈبہ لے کر گھر آگئے۔ وہ دن اور آج کا دن وہ بچہ بالکل ٹھیک ہے۔دوبارہ اسے پیٹ درد کا مسئلہ ہوا ہی نہیں۔ یہ ہمارے لئے ناقابل یقین چیز تھی ، اس کے بعد ہمارے سب گھر والے تسبیح خانہ کے معتقد ہو گئے ہیں۔ دم والے ڈبے میں جو چیزیں موجود ہیں وہ تمام گھر والوں نے بڑے شوق سے استعمال کیں۔روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوار
روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک! ساراگھرانہ صحت مند اور بیماریو ں سے محفوظ رہتا ہے ۔
روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس!یہ جلانے سےگھر سے برے اثرات دور ہوتے ہیں۔روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی جس کو تندرست اور جادو کے حملوںسے محفوظ رکھتا ہے۔ روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی! راشن میں مکس کرنے سےمہینہ ختم ہو جاتا ہے مگر راش ختم نہیں ہوتا۔روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے !جسمانی طاقتوں کو بیدار کرنے کے لئے لاجواب ہے۔ روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ! اس تعویذ کوجسم پر پھیرنے سےنفسیاتی الجھنیں دور ہوتی ہیں۔روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی! گھر میں جلانے سے گھر میں لڑائے جھگڑے اوربد اثرات زائل ہوتے ہیں ۔(مسرت شاہین ‘ گوجرانوالہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 035 reviews.