Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جو کہتے ہیں رشوت کے بغیر کام نہیں ہوتایہ عمل کریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک روحانی سفر کے دوران ایک بزرگ سے ملا انہوںنے مجھے ایک وظیفہ بتایا ۔ یہ ان کا آزمودہ وظیفہ تھا۔ کوئی بھی حاجت ہو کوئی بھی کام اٹکا ہوا ہو کوئی ایمرجنسی ہو یہ عمل کریں ان شاء اللہ فوری رزلٹ ملے گا۔ان بزرگ نے بتایا کہ ہمارا ایک ہوٹل ہے۔ہوٹل کے نقشے کی منظوری کا مسئلہ تھا اور وہاں سے ایک سڑک بن رہی تھی اور ہوٹل کا کچھ حصہ سڑک میں آرہا تھا۔ ہمیں یہ کہا گیاکہ نقشہ منظور نہ ہوا توہوٹل گرا دیا جائے گا یا پھر بیس سے تیس لاکھ روپے میں خلاصی ہوگی۔بزرگ کہتے ہیں ہم نے متعلقہ دفتر جانے کا فیصلہ کیا اور وہاں افسر سے وقت بھی لے لیا۔وہاں جاتے ہوئےمیں قریب کی مسجد میں نماز پڑھنے گیا تو وہاں ایک جگہ یہ عمل لکھا تھا ، نماز سے فارغ ہو کر میں نے بیٹوںسے کہا میں یہ نفل پڑھ لوں پھر چلتے ہیں۔نفل پڑھے اور دعا مانگ کر ہم دفتر چلے گئے۔ آفس میں گئے ان سے بات کی تو انہوںنے بھی تیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیاجبکہ ہمارے پاس صرف پانچ لاکھ تھے ۔ بزرگ کہتے ہیں کہ ابھی ہم بات ہی کر رہے تھے کہ ایک شخص آیا وہ میرے جاننے والا نکلااور معلوم ہوا کہ وہ وہاں سب کا افسر تھا باقی سب اس کے نیچے کام کرتے تھے ، وہ مجھ سے بہت محبت سے گلے ملے اور پوچھا آپ یہاں کیسے ، یہ میرا غریب خانہ ہے۔میںنے سارا مسئلہ بتایا اور یہ بھی کہ اتنے پیسے مانگ رہے ہیں جو کہ سراسررشوت ہے اور میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اس افسر نے کہا آپ گھر جائیں اور کام کی پریشانی نہ لیں ، بزرگ فرماتے ہیں کہ میں گھر آ گیا اور تین دن بعد نقشہ منظور ہو کر گھر
آگیا اور یوں اللہ تعالیٰ نے اس عمل کی برکت سے نا ممکن کام ممکن کر دیا ۔عمل کا طریقہ : 2 نفل پڑھیں پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 10 دفعہ سورہ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد11دفعہ سورہ اخلاص پڑھیں۔ پھر سلام پھیر کر تین دفعہ درود شریف پڑھیں اور 10 مرتبہ تیسرا کلمہ" سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ "  10مرتبہ" رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ" اور 10 مرتبہ" أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ" پڑھیں پھر آخر میں 3 مرتبہ درود شریف پڑھ کردعا مانگیں،نا ممکن کام بھی ممکن ہو جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 034 reviews.