فرمانِ حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ و رضوانہ علیہ
’’ جس شخص نے سوتے وقت عجوہ کھجور کےسات دانے کھا لئے تو عجوہ کھجور اُس کے پیٹ کے کیڑوں کو ختم کر دے گی۔نیز فرمایاکھجور بلغم کو دفع کرتی ہے۔‘‘
جدید سائنسی تحقیق
کنگ سعود یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق امریکی جرنل آف ایگریکلچر اور فوڈ کیمسٹری کے 61ویں شمارے میں شائع ہوئی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ عجوہ کھجورمیں اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوزش کے خلاف بہت اچھا کام کرتی ہے۔امریکی ادارے یونیورسٹی آف مشی گن کے تحقیق کار مورالدہران نائیر نے سعودی ادارے کے ساتھ مل کر عجوہ کھجور کی خصوصیات جاننے کے لئے تحقیق کا آغاز کیا۔ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ عجوہ کھجور میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ کینسر کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتی ہے اور انسان کو مختلف طرح کی بیماریوں جیسے ذیابیطس سے بچاتی ہے۔طبی تحقیق کے مطابق اس سےآنتوں کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ کھجوربلغم کو خارج کرتی ہے لہٰذا بعض ماہرین اسے تپ دق میں بھی مؤثر قرار دیتے ہیں۔
پیٹ کا کینسر
نظام ہضم کے مسائل حل کرنے کے علاوہ عجوہ کھجور کی مدد سے ہم پیٹ اور آنتوں کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔اس میں فائبر کا اچھا مواد موجود ہوتا ہے جو قبض سے بھی بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ پیٹ میں موجود بیکٹیریا کو مارنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے یہ پیٹ کے کینسر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔کھجور ایک سپرفوڈ کے طور پر دنیا بھر میں مقبول ہے۔ بلڈ پریشر کنٹرول:بلڈ پریشر ہائی ہونے کی صورت میں ہمارے جسم کے کسی بھی حصے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اس لیے اس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک خاموش قاتل ہے۔ اس کھجور میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ اور سوڈیم کی کم مقدار پائی جاتی ہے۔ اس وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ آپ اگر بلڈ پریشر کے مریض ہیں، تو آپ کو اپنی روزمرہ زندگی میں ا س کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ آپ اپنی مجموعی صحت پر غور کر سکیں۔
قلبی صحت کے لئے لازوال
آپ کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ زیادہ تر اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہی واقع ہوتی ہیں۔ عجوہ کھجوروں میں معدنیات اور منزلز موجود ہوتے ہیں۔ جو ہماری مجموعی صحت کو اچھا بناتے ہیں۔اس کے علاوہ ان میں کسی قسم کا کولیسٹرول نہیں ہوتا جو ہماری دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔توانائی کا ذریعہ: اگر آپ فوری طور پر ایکٹو ہونا چاہتے ہیں تو کھجور کا استعمال کریں۔ یہ کھلاڑیوں کے لئے ایک جادوئی پھل ہے کیونکہ انہیں زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے یہ عجوہ کھجور کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ جسم کو کسی بھی نقصان سے بچا سکتیں ہیں۔
بانجھ پن کا علاج:یہ دنیا بھر میں مرد اور عورتوں کا عام مسئلہ ہے۔ اگر مرد یا عورت میں کمزوری ہے تو اس کا علاج ضروری ہے۔ عجوہ کھجور میں یہ خصوصیات موجود ہوتیں ہیں جو اس کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اگر مرد کے سپرم میں کمی ہوگی تو عورت حاملہ نہیں ہوسکتی۔اس کے لئے آپ کو عجوہ کھجور کا استعمال کرنا چاہیے۔حمل کے دوران کھجوروں کا استعمال آپ کے رحم کے پٹھوں کو مضبوط رکھتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں