محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند مشاہدات تحریر کر رہا ہوں‘امید ہے آپ عبقری میں ضرور شائع کریں گے‘ یہ روحانی اعمال میرے آزمودہ ہیں‘ ان شاءاللہ قارئین کو بھی ان سےبہت فائدہ ہوگا۔
فالج سے نجات کا کراماتی نسخہ
چند سال قبل میرے بہنوئی فالج کے مرض میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد ان کے جسم کا ایک حصہ ناکارہ ہو گیا۔اس مرض سے نجات کا میرے پاس ایک آزمودہ علاج تھا جو میں نے بہنوئی پر آزمایا۔اللہ پاک کا خاص فضل و کرم ہوا ‘ تین دن بعد ہی افاقہ ہونا شروع ہو گیا ‘ کچھ عرصہ میں وہ بالکل ٹھیک ہو گئے اور آج الحمدللہ وہ معمول کے مطابق صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔میں نے انہیںسات بار اول وآخر درود شریف کے ساتھ تین بار سورئہ کافرون‘ سات بار سورئہ اخلاص‘ تین بار سورئہ فلق‘ پانچ بار سورئہ ناس پڑھیں ‘ اس عمل کو سات بار دہرایا اور انہیں روزانہ دم کرتا رہا۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ کراماتی تیل کی تین بوتلیں دیں جس کی روزانہ مالش کی جاتی اور ساتھ دو عدد عبقری کی ستر شفائیں استعمال کروائیں۔اللہ کا شکر ہے انہیں شفاء نصیب ہوئی۔ستر شفائیں کے ایسے فوائد ملے کہ آج بھی ان کے گھر میں ہر وقت یہ دوا موجود ہوتی ہے۔
جان بچانے والاعمل
ہمارے ایک عزیز کی اہلیہ دوران زچگی بے ہوش ہو گئیں۔ان کے گھر والوں نے رابطہ کیا تو میں نےا نہیں کہا کہ مریضہ کے کان کے پاس جا کر موبائل رکھ دیں۔میں نے کال پر سورئہ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان والا عمل سات سات بار پڑھ کر دم کیا جس کے بعد وہ خاتون ہو ش میں آگئیں‘ ڈلیوری بھی آسانی سے ہو گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہوش میں نہ آتیں تو جان کا خطرہ تھا مگر اللہ پاک کے خصوصی فضل و کرم سےاس عمل کی برکت سے ماں اور بچہ دونوں کی حفاظت ہوئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں