Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ماں سے بدسلوکی کرنے والے بیٹے کا عبرتناک انجام

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

اسلام میں والدین کیساتھ حسن سلوک کی شدید تاکید کی گئی ہے اور ان سے بد سلوکی کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ حضور نبی کریمؐ نے بھی والدین کی نافرمانی کرنے اور انہیں اذیت و تکلیف پہنچانے کو کبیرہ گناہ قرار دیا ہے،والدین سے بدسلوکی کرنے والے بدنصیب کو رحمت الٰہی اور جنت سے محروم قرار دیا ہے۔والدین کی نافرمانی‘ ان سے بدسلوکی کی سزا صرف آخرت میں ہی نہیں ملتی بلکہ ایسا شخص دنیا میں بھی ذلیل و خوار ہوتا ہے۔ جدید دور کے معاشرے میں بھی اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ایسا ہی ایک سچا واقعہ قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں۔
ہمارے رشتہ داروں میں ایک صاحب تھے جن کی والدہ نے ان کی بڑی مشکل اور محنت کے ساتھ پرورش کی اور آخر اپنے پائوں پر کھڑا ہو گیا‘ روزگار بھی اچھا مل گیا۔ لیکن بیٹا بڑا ہو کر ماں کے لئےآنکھوں کی ٹھنڈک کے بجائے اذیت کا باعث بننے لگا۔والدہ اس کی نافرمانیوں اور گستاخیوں کی نظر انداز کردیتی کہ شاید یہ بدل جائے اور راہ راست پر آجائے مگر ایسا نہ ہوسکا۔وہ والدہ کو جی بھر کر ستاتا‘بات بات پر جواب دیتا‘باقی لوگوں کے ساتھ معاملات میں ٹھیک تھا مگر والدہ کے ساتھ بدسلوکی کرتا۔جب اس کی شادی ہو گئی تو یہ معاملہ کم ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کر گیا۔اپنی بیوی کے سامنے والدپر ظلم کرتا‘ وہ بیچاری منتیں کرتی‘مگر یہ ایک نہ سنتا‘ مارتا پیٹتا اور جی بھر کر ستاتا۔اسے اپنی دولت پر غرورتھا مگر یہ بھول چکا تھا اس ساری کامیابی کے پیچھے اس کی والدہ کی محنت اور کاوشیں ہیں۔
جس مال و دولت پر غرور تھا ختم ہو گیا
ایک دن بیٹے نے بدتمیزی کی انتہا کردی‘ماں کو اس قدر ستایا اور رلایا کہ اس کے دل سے بے ساختہ آہ نکلی اور بیٹے کو بددعا دی کہ تو کبھی خوش نہ رہے اور ایسے کچھ الفاظ اس کی زبان سے نکلے۔اس دن کے بعد بیٹے کا زوال شروع ہو گیا۔جس کاروبار پر اسے ناز تھا چند دن بعد ہی اس میں سخت نقصان ہوا‘اس نے کافی تگ و دو کی ‘ معاملات کوسدھارنے کی کوشش کی مگر ایسا نہ ہو سکا ‘ حالات اس قدر خراب ہو گئے کہ اسے اپنا کاروبار ختم کرنا پڑا۔اس کے بعد بیٹے نے روزگار کا ذریعہ تبدیل کیا‘ نیا کام شروع کیا مگر اس میں بھی ناکامی کا منہ دیکھا پڑا‘وہ جس کام کو بھی ہاتھ ڈالتا مٹی ہو جاتا۔حتیٰ کہ ان کی زمینیں‘ جائیداد‘مال اور جمع پونجی جو کچھ بھی تھا سب ختم ہو گیا۔بیوی مختلف بیماریوں کا مجموعہ بن گئی۔خود بھی ہر وقت پریشان اور بیمار رہنے گا۔اسے سمجھ آگئی کہ یہ سب والدہ کو ستانے اور کی بددعائوں کا نتیجہ ہے‘بوڑھی ماں کا بھی آخری وقت تھا۔بیٹے نے جاکر معافی مانگی‘ والدہ نے بھی معاف کر دیا مگر اس کے باوجود آج بھی مکافات کا سلسلہ جاری ہے۔اس کی اولاد بھی اس کے لئے وبال بن چکی ہے۔ جس مال و دولت پر ناز تھا وہ سب ختم ہو چکا ہے اور آج وہ دربدر ہو کر رہ گیاہے۔اس کا تکبر اور غرور خاک میں مل چکا ہے ۔ والدہ کی آہیں اور بددعائیں آج بھی تعاقب کر رہی ہیں۔پریشانیوں‘مصائب اور دکھوں نے جوانی میں ہی بوڑھا کر دیا ہے۔
قارئین!کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ہم جو بوئیں گے وہ کاٹیں گے‘ اگر ہم اپنی زندگی اور ارد گرد معاشرے میں دیکھیں تو یہ بات سو فیصد درست ثابت ہو گی۔ہمیں چاہیے کہ اپنے بڑوں کی خدمت کر کے ان کی دعائیں سمیٹیں جو مشکل وقت میں ڈھال بن جاتی ہیں نہ کہ دکھ دے کر بددعائیں لیں اور اپنی دنیا و آخرت دونوں برباد کر بیٹھیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 030 reviews.